Bharat Express

Maharashtra Politics: میرے پیچھے وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کی طاقت،وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی کے افواہوں پر شندے کا بڑا بیان

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے  یہ نے واضح کیا ہے کہ استعفیٰ کی بات صرف افواہ ہے اور کانگریس یہ افواہیں  پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پواروزیر اعظم  نریندر مودی سے متاثر تھے، اس لیے انہوں نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے  یہ نے واضح کیا ہے کہ استعفیٰ کی بات صرف افواہ ہے اور کانگریس یہ افواہیں  پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پواروزیر اعظم  نریندر مودی سے متاثر تھے، اس لیے انہوں نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں پیش رفت دیکھ کر این سی پی اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں پریشان ہیں،انہیں اپنی پارٹی کا حال دیکھنا چاہیے، اپنا گھر دیکھنا چاہیے، وہ گھر اب ٹوٹ چکا ہے۔ سیاست  میں  تعداد کی طاقت کی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، ہماری پارٹی کے 200+ ایم ایل اے بن چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ میرے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی طاقت ہے۔ اجیت پوار کی مہاراشٹر کابینہ میں شمولیت کے بعد شیوسینا کے ارکان اسمبلی میں کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ اجیت پوار کی ریاستی کابینہ میں شمولیت کے بعد ہماری حکومت مضبوط ہوئی ہے۔ وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ اپوزیشن شیوسینا ایم ایل ایز کے درمیان اختلاف کی افواہیں پھیلا رہی ہے۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ  ہم بالا صاحب کے نظریہ اور ہندوتوا کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

حکومت دن بدن مضبوط ہو رہی ہے، انہیں اپنا گھر دیکھنا  چاہیے

 وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ حکومت گر جائے گی، وزیر اعلیٰ استعفی دیں گے۔ یہ سب باتیں افواہیں ہیں۔ یہ ڈبل انجن والی حکومت ہے جو دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ اجیت پوار ہمارے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوئے اور وہ حکومت میں شامل ہو گئے۔ اپوزیشن کو اپنا گھر دیکھنا چاہیے، وہ گھر ٹوٹ رہا ہے۔ مہاراشٹر حکومت ریاست کو مزید طاقت کے ساتھ ترقی دے گی۔ کل بھی ہمارے ارکان اسملی اور اراکان پارلیمان  اور کارکنان سے بات چیت ہوئی۔ سب کی حمایت ہمارے ساتھ ہے۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کو وزیر اعظم مودی کا آشیرواد حاصل ہے۔ یہ ڈبل انجن والی حکومت ہے اور پچھلے ایک سال میں یہاں کئی بڑے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ یہ دیکھ کر اجیت پوار کو یقین ہوگیا کہ اتحاد میں شامل ہونے سے ریاست ترقی کرے گی۔ ہم سب نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت بھی ریاست کی فلاح و بہبود کے لیے لیے گئے فیصلوں پر فوری رضامندی دیتی ہے اور ترقی تیز رفتاری سے ہو رہی ہے۔

 بھارت ایکسپریس-