دہلی اسمبلی الیکشن سے متعلق اسمرتی ایرانی کافی سرگرم ہیں۔
Lok Sabha Election Results 2024: لوک سبھا انتخابات کے لئے ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی جاری ہیں۔اس دوران اتر پردیش کے امیٹھی سے بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ امیٹھی میں اسمرتی ایرانی تقریباً 50000 ووٹوں سے پیچھے چل رہی ہیں۔ ملک میں لوک سبھا انتخابات، جو 19 اپریل کو شروع ہوئے تھے، یکم جون کو ووٹنگ کے 7 مراحل کے ساتھ ختم ہوئے۔ آج شام تک واضح ہو جائےگا کہ کس کی حکومت بنے گی۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، یوپی کے وارانسی میں وزیراعظم نریندر مودی بھی پیچھے ہوگئے ہیں۔ وارانسی میں کانگریس امیدوار اجے رائے کو 11480 ووٹ ملے ہیں جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کو 5257 ووٹ ملے ہیں۔ اس طرح سے اجے رائے 6223 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی کا وارانسی سے پیچھے ہونا بہت بڑی خبر ہے۔
شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کی جگہ پرگرمی سے بچاؤکے بھی پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ گنتی کے مقام پرپینے کے پانی کی سہولت کے لئے انتظامیہ نے مختلف مقامات پرپانی کا بھی انتظام کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق، ووٹوں کی گنتی سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گنتی کے مقام پرانتظامات کے حوالے سے افسران کی ذمہ داریاں طے کردی گئی ہیں۔ ووٹوں کی پرامن، منصفانہ اورشفاف گنتی کے لیے تمام انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
اس سے پہلے لوک سبھا الیکشن سے متعلق تمام ایجنسیوں اور نیوز چینلس کی طرف سے جاری ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو مکمل اکثریت ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ ایگزٹ پول کے اعدادوشمار سے متعلق برسراقتدارپارٹی کے کچھ لیڈران کا دعویٰ ہے کہ یہ ایگزٹ پول درست ثابت ہوگا، وہیں کچھ لیڈران کا دعویٰ ہے کہ آج نتائج آنے کے بعد این ڈی اے کی سیٹیں مزید بڑھ جائیں گی۔ وہیں، دوسری طرف اپوزیشن کے لیڈران نے دعویٰ کیا ہے کہ ایگزٹ پول کے اعدادوشمار غلط ثابت ہوں گے اور انڈیا الائنس 295 سے زیادہ سیٹیں جیت کرحکومت بنائے گی۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




