Lok Sabha Election Results 2024: لوک سبھا انتخابات کے رجحانات میں بی جے پی کی اسمرتی ایرانی تقریباً 50 ہزار ووٹ سے پیچھے
امیٹھی میں اسمرتی ایرانی تقریباً 50000 ووٹوں سے پیچھے چل رہی ہیں۔ ملک میں لوک سبھا انتخابات، جو 19 اپریل کو شروع ہوئے تھے، یکم جون کو ووٹنگ کے 7 مراحل کے ساتھ ختم ہوئے۔ آج شام تک واضح ہو جائےگا کہ کس کی حکومت بنے گی۔
Lok Sabha Election 2024: ‘جب لوگ الیکشن لڑنے لگتے ہیں…’، امیٹھی سے کانگریس امیدوار کے ایل شرما نے ووٹ ڈالنے سے پہلے کہی یہ بڑی بات؟
کے ایل شرما نے کہا کہ، عوام کی ترقی جو رک گئی ہے شروع کی جائے گی۔ راہل گاندھی جی نے کہا کہ جو کچھ رائے بریلی میں ہوگا وہ امیٹھی میں بھی ہوگا، اس سے مجھے بہت طاقت ملی ہے۔
Amethi Congress Office: امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، گاڑیوں میں توڑ پھوڑ، پولیس فورس تعینات
پولیس کی بھاری نفری بشمول سی او سٹی مینک دویدی موقع پر پہنچی اور احتجاجی پارٹی کارکنوں کو منانے کی کوشش کی۔ دویدی نے یقین دلایا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی اور واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
امیٹھی میں کانگریس کا سرینڈر یا ماسٹر اسٹروک؟ راہل گاندھی کیوں چلے گئے رائے بریلی؟
راہل گاندھی کا امیٹھی سیٹ چھوڑ کر رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے پیچھے الیکشن ہارنے کا ڈر نہیں بلکہ بی جے پی حکمت عملی کو ناکام کرنا مانا جا رہا ہے۔
Dinesh Sharma’s remark over Rahul contesting from Raebareli: رائے بریلی سے تاریخی شکست کا سامنا کرنے جارہے ہیں کانگریسی شہزادے راہل گاندھی: دنیش شرما
سپر واریئرس کی میٹنگ میں ایم پی شرما نے کہا کہ مہایوتی کی تمام پارٹیاں ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ بی جے پی اس اتحاد میں بڑے بھائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ امیدوار کوئی بھی ہو، تینوں پارٹیوں کے کارکنان اسے جتوانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔
Amethi Political Scenario: امیٹھی میں کتنے ہیں مسلمان،کس ذات کا فیکٹر یہاں طے کرتا ہے جیت اور ہار
رپورٹ کے مطابق اگر ہم امیٹھی لوک سبھا سیٹ کے ذات پات کے مساوات کی بات کریں تو یہاں سب سے زیادہ آبادی او بی سی کیٹیگری کی ہے۔ امیٹھی لوک سبھا حلقہ میں او بی سی زمرہ کے تقریباً 34 فیصد ووٹر ہیں۔ جبکہ دلت طبقے کے ووٹروں کی تعداد تقریباً 26 فیصد ہے۔
Lok Sabha Election 2024: آج رائے بریلی سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے سمیت کئی رہنما رہیں گے موجود
سیاسی حلقوں میں ان نشستوں کو گاندھی-نہرو خاندان کے گڑھ کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ تاہم اس بار کانگریس نے امیٹھی پارلیمانی سیٹ سے غیر گاندھی خاندان کے ایک شخص کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
Congress Amethi Candidate: امیٹھی سے ٹکٹ ملنے کے بعد کشوری لال شرما کا پہلا ردعمل، راہل کے الیکشن نہ لڑنے سے متعلق کہی یہ بات
امیٹھی سے ٹکٹ ملنے پر اپنا پہلا ردعمل دیتے ہوئے کشوری لال شرما نے کہا کہ میں گزشتہ 40 سالوں سے اس علاقے کی خدمت کر رہی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں دیر رات تک معلوم نہیں تھا کہ پارٹی انہیں امیٹھی سے ٹکٹ دینے والی ہے۔
Amethi Lok Sabha Candidate: امیٹھی سیٹ کو لے کر کانگریس کی حکمت عملی ! ایک بار پھر غیر گاندھی کو ٹکٹ، جانئے کیوں منتخب کئے گئے کے ایل شرما؟
ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال آ رہا ہے کہ جب کچھ دن پہلے تک راہل گاندھی کے امیٹھی سے الیکشن لڑنے کی خبریں آ رہی تھیں تو پھر پارٹی نے کے ایل شرما کو کیوں منتخب کیا ؟
Lok Sabha Election: امیٹھی-رائے بریلی کے لیے نامزدگی آج! گاندھی خاندان نے پردے کے پیچھے کیں بڑی تیاریاں
کانگریس لیڈر کے ایل شرما، جو رائے بریلی میں سونیا گاندھی کے لوک سبھا کے نمائندے تھے، نے رائے بریلی اور امیٹھی میں پارٹی دفاتر میں کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ نامزدگی کی تیاری شروع کر دیں۔