راجوری حادثہ میں چار لوگوں کی موت
راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں بدھ کی صبح ایک درناک حادثہ پیش آیا، جس میں 4 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ در اصل ایک کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری، جس سے کی وجہ سے چار افراد ہلاک اور آٹھ دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ تھانمندی سب ڈویژن میں اس وقت پیش آیا جب کار پونچھ سے بھنگائی گاؤں واپس آ رہی تھی۔ کار میں سوار افراد پونچھ میں اپنے رشتہ دار کے جنازے میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور اپنی منزل سے چند میٹر کے فاصلے پر تھانمندی بھنگائی روڈ پر گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔
یہ بھی پڑھیں: سگریٹ پینے والے شخص نے قبائلی کے چہرے پر کیا پیشاب، سی ایم شیوراج نے کہا – مجرم پر لگانا چاہیے راسوکا
حادثے کے وقت گاڑی میں 12 افراد تھے سوار
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ، “حادثے کے وقت گاڑی میں کل 12 افراد سوار تھے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے سبھی کو باہر نکالا اور تھانہ منڈی کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے گئے جہاں ان میں سے چار کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت شمیم اختر (55)، روبینہ کوثر (35)، زرینہ بیگم اور محمد یونس (38) کے طور پر ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ تمام مہلوکین بھنگائی کے رہنے والے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ناگالینڈ میں شدید لینڈ سلائیڈ، گاڑیوں پر پتھروں کی بارش، 2 افراد ہلاک
J&K | Four died and five sustained injuries after a car met with an accident in the Thanamandi area of Rajouri. The injured are under treatment at Government Medical College & Associated Hospital in Rajouri: Dr Mehmood Hussain Bajar, Medical Superintendent, GMC, Rajouri pic.twitter.com/XZmgcWs5zN
— ANI (@ANI) July 5, 2023
معاملے میں مقدمہ کیا گیا درج
وہیں تھانہ منڈی کے سب ڈویژنل پولیس افسر امتیاز احمد نے بتایا کہ زخمیوں کو راجوری کے جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی-یوپی سمیت ان ریاستوں میں موسلادھار بارش کی وارننگ، گجرات-ہماچل میں شدید بارش کا الرٹ
بھارت ایکسپریس۔