Bharat Express DD Free Dish

Dhiraj Sahu IT raid : کیا دھیرج ساہو کے گھر کے نیچے دبی ہوئی ہے رقم ؟افسران جیو سرویلنس سسٹم کے ذریعے کر رہے ہیں جانچ

اڈیشہ میں ایم پی دھیرج ساہو کے احاطے پر آئی ٹی کے چھاپے منگل کو ختم ہو گئے۔

آئی ٹی ٹیم نے رانچی کے ریڈیم روڈ پر واقع راجیہ سبھا ایم پی دھیرج ساہو کے گھر کے احاطے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ آئی ٹی ٹیم جیو سرویلنس سسٹم مشین کے ذریعے مٹی کے اندر چھپائے گئے زیورات اور دیگر اشیاء کی تلاش میں مصروف ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اوڈیشہ میں ایم پی دھیرج ساہو کے گھر پر آئی ٹی کا چھاپہ منگل کو ختم ہو گیا۔ اس کے بعد انکم ٹیکس افسر اور سی آئی ایس ایف کے اہلکار وہاں سے چلے گئے۔ دھیرج ساہو سے متعلق مقامات پر چھ دن تک آئی ٹی کے چھاپے جاری رہے۔ اس سے پہلے پیر کو محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم اوڈیشہ کے بلانگیر کے سودپاڈا میں بلدیو ساہو انفرا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے احاطے پر چھاپہ مار رہی تھی۔انکم ٹیکس محکمہ نے ضبط شدہ رقم بالانگیر ایس بی آئی برانچ میں جمع کرادی ہے۔

   -بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read