Haryana Farmers Protest: ہریانہ کے کروشیتر میں دہلی – چنڈی گڑھ ہائی وے جام کرکے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کی مانگ کو ہریانہ کی حکومت نے قبول کرلیا ہے۔ کسانوں نے کہا کہ آج ہماری مانگ کو سرکار نے مان لیا ہے۔ تمام ساتھیوں اور میڈیا کا بہت بہت شکریہ۔ آج یہ ثابت ہوا کہ اتحاد میں طاقت ہے۔ لیکن یہ حتمی جیت نہیں ہے ، حتمی جیت تب ہوگی جب سرکار پورے ملک میں ایم ایس پی کی مانگ کو پوری کرے گی۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہم نے ایک ہفتے تک جدوجہد کی اور آج آپ تمام کے تعاون سے حکومت نے ہماری مانگ مان لی ہے۔
#WATCH | We are ending our protest. The blocked roads will be opened today. We were protesting so that our crops are purchased at MSP. We will keep fighting for MSP across the country. Our leaders will also be released soon. Cases filed against our leaders will be taken back:… pic.twitter.com/TXfYZGGMwn
— ANI (@ANI) June 13, 2023
ٹکیت نے کہا کہ یہ کسانوں کا حق تھا۔ ہم آگے بھی ایم ایس پی پر پورے ملک میں لڑائی لڑیں گے۔ جو وزیراعظم کا ریٹ ہے وہ پورے ملک میں دینا پڑے گا۔ ہم ایم ایس پی پر تحریک شروع کریں گے۔ ہم کسی کو جھکاتے نہیں ہیں ، جو ہمارا حق ہے وہ ہم نے مانگا ہے۔ کسان رہنما راکیش ٹکیت نے مزید کہا کہ ہمارے اوپر دباو تھا ، کسانوں کو لیکر کئی ٹوئیٹر اکاونٹ بند کئے ہیں ۔ پورے ملک میں جائیداد ایک ہی آدمی کو فروخت کیا جارہا ہے۔ ہمارا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہم انتخاب بھی نہیں لڑیں گے۔ وہیں کسان رہنما کرم سنگھ متھانا نے کہا کہ ایم ایس پی کا اہم مسئلہ ابھی حل نہیں ہوا ہے۔ لیکن سرکار کے ساتھ ہماری میٹنگ چل رہی ہے۔ ہم نے ایک ہفتے تک جدوجہد کی ہے اور آج ہماری مانگ مان لی گئی ہے۔
#WATCH | We have appealed to the farmers to stop this protest. The Haryana government and police are standing with the farmers. We expect that the protest will end soon: Kurukshetra SP Surinder Singh Bhoria pic.twitter.com/cxkfP9wWky
— ANI (@ANI) June 13, 2023
کروشیتر کے ڈی سی شانتنو شرما نے کہا کہ ہریانہ سرکار ہمیشہ کسانوں کے سپورٹ میں کھڑی رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سورج مکھی کی فصل کیلئے ایم ایس پی بڑھانے پر حامی بھردی ہے۔ کروشیتر کے ایس پی سریندر سنگھ بھوریا نے کہا کہ ہم نے کسانوں سے اس احتجاج کو روکنے کی اپیل کی ہے۔ ہریانہ سرکار اور پولیس کسانوں کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ احتجاج جلد ختم ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ کسان سورج مکھی کے بیج کی ایم ایس پی پر خرید کی مانگ کررہے تھے ، جس کو لیکر سوموار دوپہر کے بعد سے کروشیتر میں پیپلی کے پاس قومی شاہراہ44 کو جام کردیا ۔
#WATCH | Haryana government has always stood in support of the farmers. CM has agreed to increase MSP for sunflower crop: Kurukshetra DC Shantanu Sharma pic.twitter.com/LrhulYUyR5
— ANI (@ANI) June 13, 2023
یہ شاہراہ دہلی کو چنڈی گڑھ اور کچھ دوسرے شاہراہوں کو جوڑتا ہے ۔ اس احتجاج کے دوران سوموار رات سے لیکر منگل تک کسانوں اور ضلع انتظامیہ کے مابین کئی ادوار کی میٹنگ ہوئی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، البتہ اب سرکار نے خود کسانوں کی مانگ کو ماننے کا اعلان کردیا ہے۔ ہریانہ سرکار کی جانب سے کسانوں کی مانگ مانے جانے کے بعد کسانوں نے دھرنا ختم کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو خالی کردیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔