Bharat Express DD Free Dish

Tejaswi Yadav Attack on PM Modi: ’’فیکٹری گجرات میں اور وکٹری بہار میں… ،‘‘ وزیر اعظم مودی پر تیجسوی یادو کا سب سے بڑا حملہ

تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی ہر صنعت کو اٹھا کر گجرات میں لگا رہے ہیں۔ مودی کو فیکٹری چاہیے گجرات میں اور وکٹری چاہیے بہار میں، یہ نہیں ہونے والا۔

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو

بہار میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی قیادت میں عظیم اتحاد نتیش حکومت کی سیاسی زمین کھودنے میں لگا ہوا ہے، جبکہ اقتدار میں بیٹھی این ڈی اے حکومت بھی اپنی کرسی بچانے کے لیے پوری جان لگا رہی ہے۔ اب ایک بار پھر بہار اسمبلی میں حزبِ اختلاف  کے لیڈرتیجسوی یادو نے بہار کی این ڈی اے حکومت پر زبردست حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بہار میں جنگل راج ہے۔ روزانہ لوٹ، قتل اور عصمت دری کے واقعات ہو رہے ہیں، لیکن نہ نتیش کمار کے منہ سے ایک لفظ نکلتا ہے اور نہ ہی وزیر اعظم مودی کے۔ تیجسوی یادو انتخابی مہم پر نکلنے سے پہلے پٹنہ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرا واحد مقصد ہے کہ بہار کو نمبر ون بناؤں۔ ہم جھوٹی یا ادھوری باتیں نہیں کرتے، ہم پکی بات کرتے ہیں۔ اگر تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ بنے گا تو بہار کے لوگ بھی وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

بہار میں بنے گی سنوائی والی حکومت

عظیم اتحاد کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی نے کہا کہ ہماری حکومت بہار میں سنوائی والی حکومت بنائے گی۔ ہم جرائم اور بدعنوانی سے پاک بہار بنائیں گے، جہاں تعلیم، علاج، آبپاشی، کارروائی اور سنوائی ہو۔

ہر گھر کو ملے گی سرکاری ملازمت

تیجسوی نے وعدہ کیا کہ بہار کے ہر گھر کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد کی حکومت میں بلاتفریق ذات پات اور مذہب و ملت ملازمت دی جائے گی۔ جس بھی خاندان میں سرکاری ملازمت نہیں ہے، اس خاندان کو ملازمت دی جائے گی۔ ہم خواتین کو ’’ماں بہن مان یوجنا‘‘ کے تحت ہر سال تیس ہزار روپے دیں گے۔

بہار میں اب ہے جنگل راج

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے نتیش کمار پر بھی سخت حملہ کیا۔ انہوں نے نتیش حکومت کا موازنہ جنگل راج سے کیا۔ تیجسوی نے کہا کہ نتیش کے راج میں بہار میں جنگل راج ہے۔ ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب بہار میں قتل، لوٹ، ڈکیتی، اغوا یا عصمت دری جیسے واقعات نہ ہو رہے ہوں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔