Bharat Express

Eid prayers in Sambhal: سنبھل میں عیدالفطر کی نماز کیلئے گائیڈلائن جاری،لاوڈ اسپیکر پر پابندی،چھت پر بھی نہیں پڑھ سکتے نماز

ایس ڈی ایم وندنا مشرا نے کہا کہ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تہواروں کے دوران عید اور نوراتری کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ منائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کی نماز چبوترے یا سڑک پر ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اتر پردیش کے سنبھل میں نماز عید کے لیے پولیس اور انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ نماز عید سے قبل پولیس نے دو چیزوں پر پابندی کے واضح احکامات دیے ہیں۔اے ایس پی سنبھل شریش چندر نے کہا کہ عید کے دوران سنبھل میں سڑکوں پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ لاؤڈ اسپیکر کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔امن کمیٹی کے اجلاس میں پولیس انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ عید پر سڑکوں پر نماز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نماز عیدگاہ اور مساجد کے احاطے میں ادا کی جائے گی۔ کسی کو سڑکوں یا چھتوں پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور نماز روایتی طریقے سے ادا کی جائے گی۔

اس دوران ایس ڈی ایم وندنا مشرا نے کہا کہ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تہواروں کے دوران عید اور نوراتری کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ منائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کی نماز چبوترے یا سڑک پر ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لاؤڈ اسپیکر کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔وہیں سنبھل کے علاوہ میرٹھ میں بھی سڑکوں پر نماز عید ادا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی سٹی نے سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

 آپ کو بتادیں کہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ نمازیوں کی نگرانی سی سی ٹی وی، ڈرون اور مقامی انٹیلی جنس کے ذریعے کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق میرٹھ میں پولیس افسر نے بتایا کہ سڑک پر نماز پڑھنے پر پاسپورٹ اور لائسنس ضبط کر لیے جائیں گے۔اس لئے پولیس نے سڑکوں پر نماز نہ پڑھنے کی اپیل کی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ گزشتہ سال احکامات پر عمل نہ کرنے پر 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read