Bharat Express

Andhra Pradesh Train Accident: آندھرا پردیش کے وجیا نگرم میں 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، 6 کی موت، ریسکیو آپریشن جاری

مسافروں کو لے جانے والی ٹرین آج رات یہاں حادثہ کا شکار ہوگئی۔ ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس سے مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ جائے حادثہ کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں وشاکھاپٹنم سے رائے گڑھ جانے والی ایک مسافر ٹرین آج دیر شام دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چھ افراد کی موت ہوگئی ہے۔حادثے میں ریلوے کے کئی ڈبوں کو نقصان پہنچا۔ کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ موقع پر امدادی کام جاری ہے۔

ڈویژنل ریلوے مینیجر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اتوار کی رات 8:51 پر بتایا کہ مسافر ٹرین کے کئی ڈبے الگ ہو کر پٹری سے اتر گئے اور ادھر ادھر ہو گئے۔ ابھی اندھیرے میں کچھ نظر نہیں آ رہا۔ جس کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آپ یہاں مقامی لوگوں کی لی گئی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔

سی ایم جگن ریڈی نے انتظامیہ احکامات دیئے۔

آندھرا پردیش کے سی ایم او کے بیان میں کہا گیا ہے، ’’وزیر اعلیٰ وائی ایس۔ جگن موہن ریڈی نے راحتی اقدامات کرنے اور وجیا نگرم کے نزدیکی اضلاع وشاکھاپٹنم اور اناکاپلے سے زیادہ سے زیادہ ایمبولینس بھیجنے اور اچھی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے قریبی اسپتالوں میں مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس اور ریونیو سمیت دیگر محکموں کو مربوط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، تاکہ زخمیوں کو فوری طبی سہولیات مل سکیں۔

Also Read