Bharat Express

Clash between terrorists and security forces : راجوری کے بعد بارہمولہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ دہشت گردوں سے ہفتہ کی صبح  سویرے دہشت گردوں  اورسیکورٹی فورسز کےدرمیاں فائرنگ ہوئی

جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں اور سیکورٹی فوریسز کے درمیان انکاؤنٹر ہوا ہے۔ (فائل فوٹو)

جموں و کشمیر کے راجوری میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان پہلے ہی انکاؤنٹر جاری ہے، ہفتہ یعنی آج بارہمولہ انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ انکاؤنٹر بارہمولہ کے کرہامہ کنجر علاقے میں شروع ہوا۔ دریں اثنا، راجوری کے کنڈی جنگل میں فی الحال انسداد دہشت گردی آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق دونوں علاقوں میں کم از کم 8 سے 9 دہشت گرد محصور ہیں۔ اس میں دہشت گردوں کے حملے میں پانچ فوجی شہید ہوئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ دہشت گردوں سے ہفتہ کی صبح  سویرے دہشت گردوں  اورسیکورٹی فورسز کےدرمیاں فائرنگ ہوئی ۔ جمعہ کی صبح کنڈی کے جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں پانچ ہندوستانی فوجی شہید اور ایک افسر زخمی ہوا۔ حکام نے بتایا کہ ‘مزید تین فوجی جو پہلے زخمی ہوئے تھے، وہ بھی شہید ہو گئے۔ جموں و کشمیر کے راجوری میں مشترکہ آپریشن میں کل پانچ فوجیوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read