Bharat Express DD Free Dish

UP News: پریاگ راج میں پھوپھی نے لکڑی کے تختے سے پیٹ کر دو بھتیجوں کا کیا قتل، ایف آئی آر درج

گھر والوں کے مطابق ملزمہ پوجا ذہنی طور پر پریشان ہے اور وہ واردات کے بعد گھر سے بھاگ گئی۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

علامتی تصویر

یوپی: پریاگ راج ضلع کے یمنا نگر کے میجا تھانہ علاقہ کے گاؤں ہرگڑ میں ایک بوا نے مبینہ طور پر اپنے دو معصوم بھتیجوں کو لکڑی کے تختے سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (یمونا نگر) شردھا نریندر پانڈے نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ میجا تھانہ علاقے کے تحت آنے والے ہرگڑ گاؤں میں بوا پوجا نے اپنے بھتیجوں یعنی تین سالہ ابھی اور چھ سالہ لکی کو لکڑی کے تختے سے پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

ملزمہ پوجا ذہنی طور پر پریشان

انہوں نے بتایا کہ گھر والوں کے مطابق ملزمہ پوجا ذہنی طور پر پریشان ہے اور وہ واردات کے بعد گھر سے بھاگ گئی۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read