Bharat Express

Rashid Khan and Hardik Pandya Sehri: راشد خان کے ساتھ سحری کے لئے صبح اٹھے ہاردک پانڈیا، افغانستان کے اسٹار گیند باز نے شیئر کی خاص تصویر

گجرات جائنٹس کے کپتان ہاردک پانڈیا راشد خان کے ساتھ سحری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو کافی شیئر کیا جا رہا ہے۔

راشد خان نے تصویر شیئر کی ہے، جس میں ہاردک پانڈیا سحری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ (تصویر: راشد خان: انسٹا گرام)

Hardik Pandya and Rashid Khan Sehri: رمضان کا مبارک اور مقدس مہینہ جاری ہے۔ اس ماہ میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب آئی پی ایل جاری ہے اور جو مسلم کرکٹ پلیئر ہیں، وہ کھیلنے کے ساتھ ساتھ روزہ بھی رکھ رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک تصویر سامنے آئی ہے، جس میں گجرات جائنٹس کے کپتان ہاردک پانڈیا راشد خان کے ساتھ سحری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو کافی شیئر کیا جا رہا ہے۔ لوگ الگ الگ باتیں کر رہے ہیں۔

دہلی کیپٹلس کو شکست دینے کے بعد روزہ افطار

قابل ذکر ہے کہ دہلی کیپٹلس کو گجرات ٹائٹنس نے شکست دے دی ہے۔ ٹیم نے 6 وکٹ سے منگل کے روز مقابلہ جیتا، جس کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹیم کے ساتھی کھلاڑی راشد خان اور نور لکنوال کے ساتھ سحری کی۔ اس تصویر کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں اور شیئرکر رہے ہیں۔ ہزاروں لوگ اس تصویر کو لائک کرچکے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

جانکاری کے لئے بتا دیں کہ سحری نماز فجر سے پہلے کی جاتی ہے۔ سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد روزہ رکھا جاتا ہے، مطلب اس کے بعد غروب آفتاب کے وقت تک کچھ نہیں کھایا اور پیا جاتا ہے۔ لوگوں کو ہاردک پانڈیا کا یہ جیسچر کافی بھی رہا ہے۔ لوگ ہاردک پانڈیا کی صبح اٹھنے کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک یوزرس کمنٹ کرتا ہے ہاردک پانڈیا کیا کپتان ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے وہ صبح جلدی اٹھیں۔ وہیں ایک یوزر لکھتا ہے کہ یہی ہندوستان کی اصلی خوبصورتی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ کہ گجرات جائنٹس کی ایک بہترین شروعات ہوئی ہے۔ ٹیم نے پہلا میچ چنئی سپرکنگس کے خلاف کھیل کر جیت حاصل کی۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا کی ٹیم دہلی کیپٹلس سے مد مقابل ہوئی اور اس میچ کو بھی 6 وکٹ سے اپنے نام کرلیا۔ ٹیم اس وقت شاندار فارم میں چل رہی ہے اور بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں دیکھنا ہوگا کہ کیا ہوتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس