Bharat Express DD Free Dish

Karnataka Assembly Elections 2023: کرناٹک اسمبلی انتخابات کو لے کر کانگریس نے بھی کیا الگ انداز میں طاقت کا مظاہرہ

راہل گاندھی عوام کے مسائل کے مدے اٹھا رہے ہیں، قابل ذکربات یہ ہے کہ  وہ لِنگاَیَت سماج کے بانی کو بھی بار بار یاد کر رہے ہیں

کرناٹک اسمبلی انتخابات کو لے کر کانگریس نے بھی کیا الگ انداز میں طاقت کا مظاہرہ

Karnataka Assembly Elections 2023: کرناٹک اسمبلی انتخابات کو لے کر تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے طور پر ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہی ہیں، چاہئے وہ بی جے پی ہو یا کانگریس ۔کانگریس نے اپنی  پوری طاقت لگا دی ہے ۔ راہل گاندھی عوام کے مسائل کے مُدّے اٹھا رہے ہیں، قابل ذکربات یہ ہے کہ وہ لِنگاَیَت سماج کے بانی کو بھی بار بار یاد کر رہے ہیں۔ کرناٹک الیکشن میں کانگریس کومل رہی عوامی حمایت سے کانگریس لیڈرراہل گاندھی کافی پرجوش نظرآرہے ہیں۔ جیت کا پورا یقین راہل گاندھی کو ہے ،کانگریس اس بار اپنی کسی غلطی کی وجہ سے اقتدار سے دورنہ رہ جائے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف جگہوں پر روڈ شو کر رہے ہیں، عوام سے بات چیت کر رہے ہیں، ان کے ساتھی ان کی ہندی تقریر کا کنّڑ میں ترجمہ کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی عوام کو یاد دلانا نہیں بھولتے کہ پچھلی بار بی جے پی نے انحراف کرکے کانگریس-جے ڈی ایس مخلوط حکومت کو گرا دیا گیا تھا۔ بی جے پی کو 40 فیصد کمیشن کی حکومت بتاتے ہوئے راہل گاندھی نے عوام سے اپیل کی کہ اس بار بی جے پی کو 40 سیٹیں ملیں  تاکہ وہ (بی جے پی) چاہے تو کانگریس حکومت کو گرا نہ سکے۔

ملک میں ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے اور یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ کانگریس کھل کر ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کرناٹک انتخابات میں راہل گاندھی بار بار یہی کہہ رہے ہیں۔

راہل گاندھی اگر کسانوں کی بھی بات کر رہے ہیں تو وہ مزدوروں کو برابری کے حقوق دینے کی بھی بات کر رہے ہیں۔ راہل اس بارکوشش میں ہیں کہ کوئی بھی طبقہ کو کانگریس سے دور نہ رہے۔

حال ہی میں بی جے پی کے کئی لِنگاَیَت لیڈر پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں اور پہلی بار کانگریس کو لِنگاَیَت ووٹوں کا بڑا حِصّہ ملنے کی امید ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی لِنگاَیَت سماج کے بانی مہاتما بساونا کو بار بار یاد کرنا نہیں بھول پارہیں ہیں۔ انہوں نے باگل کوٹ میں بسوا منڈپ سینٹر میں بسوا جینتی کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔ راہل گاندھی نے جمہوریت میں بساونا کے اہم رول کو یاد کیا۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read