آج دن کا آغاز ہماچل پردیش، کرناٹک اور اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی پندرہ نشستوں کے لیے انتخابات سے ہوا۔ ایوان بالا میں ووٹنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور ووٹوں کی گنتی شام 5 بجےختم ہونے والی ہے۔ اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی دس نشستوں کے لیے سماج وادی پارٹی نے تین امیدواروں کو نامزد کیا ہے، جب کہ بی جے پی نے آٹھ۔ اس بیچ اتر پردیش کے سروجنی نگر سے ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے بی جے پی کے سینئر قومی ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن سدھانشو ترویدی کو مبارکباد دی ہے۔
اس سلسلے میں بی جے پی ایم ایل اے نے ایک پوسٹ شیئر کی۔جس میں انہوں نے لکھا کہ “ملک کے پارلیمانی نظام کے ایوان بالا،یعنی راجیہ سبھا جمہوری نظام اور آئینی اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے سب سے اہم ایوان کے لیے ووٹنگ کے جشن کے بارے میں کافی جوش و خروش ہے۔آج اسمبلی میں راجیہ سبھا کے انتخابات میں ووٹ دے کر اپنی ذمہ داری کو نبھا دی ہے۔
देश की संसदीय प्रणाली के उच्च सदन, लोकतान्त्रिक व्यवस्था और संवैधानिक मूल्यों को मजबूती प्रदान करने हेतु सर्वाधिक महत्वपूर्ण सदन #राज्यसभा के लिए मतदान के उत्सव को लेकर मन में उत्साह है।
राज्य सभा के द्विवार्षिक चुनाव में आज विधान भवन, लखनऊ में मतदान कर अपने दायित्व का निर्वहन… pic.twitter.com/nsnBQrfLE4
— Rajeshwar Singh (@RajeshwarS73) February 27, 2024
انہوں نے مزید لکھا کہ بی جے پی کے سینئر قومی ترجمان اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سدھانشو تریویدی سمیت تمام امیدواروں کی جیت یقینی ہے، جو قوم کی ترقی کے لیے وقف ہیں اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ میری نیک تمنائیں ان تمام کیلئے ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔