Bharat Express

Rajya Sabha election

سید ناصر حسین انڈین نیشنل کانگریس سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم سیاست دان اور ریاست کرناٹک سے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔انہوں نے گزشتہ تین سالوں  میں پارٹی کے کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے ۔ انڈین یوتھ کانگریس کے نیشنل سکریٹری اور چیف الیکشن اتھارٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں ہیں ۔

جیا بچن اس لحاظ سے نمایاں رہیں کہ انہیں سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ ایس پی امیدوار جیا بچن کو 41 ووٹ ملے۔ دوسرے امیدوار رام جی لال سمن کو بھی 40 ووٹ ملے۔

رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے ایکس پر لکھا کہ بی جے پی کے سینئر قومی ترجمان اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سدھانشو تریویدی سمیت تمام امیدواروں کی جیت یقینی ہے، جو قوم کی ترقی کے لیے وقف ہیں اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ میری نیک تمنائیں ان تمام کیلئے ہیں ۔

ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ایس پی میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔ سب لوگ بھاگ رہے ہیں۔ ہمارے 8 امیدوار اور 2 ایس پی امیدوار الیکشن جیت رہے ہیں۔ پی ایم مودی کی قیادت میں راجیہ سبھا میں کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔

ملند دیوڑا نے حال ہی میں کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ایکناتھ شندے کی شیوسینا میں شامل ہوگئے تھے۔ اب پارٹی نے انہیں راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس نے کرناٹک، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ سے اپنے راجیہ سبھا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک سے ڈاکٹر سید ناصرحسین، اجے ماکن اور جی سی چندرشیکھر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

بی جے پی نے گجرات اور مغربی بنگال سے اپنے راجیہ سبھا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے بابو بھائی جیسانگ بھائی دیسائی اور کیسری دیو سنگھ جھالا کو گجرات سے جبکہ اننت مہاراج کو مغربی بنگال سے میدان میں اتارا ہے