Bharat Express DD Free Dish

Sudhanshu Trivedi

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اب ان کی والدہ اپنی کہانی بیان کر رہی ہیں اور انہیں ایسا کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ بی جے پی کے لوگ اسے پڑھ رہے ہیں۔ آخر ان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟پرینکا گاندھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنے طویل عرصے تک ان کی والدہ کے بارے میں جھوٹ بولا جاتا رہا ہے۔ اب جب وہ سچائی بیان کر رہی ہیں تو ظاہر ہے کہ بی جے پی کے لوگ اسی طرح کی باتیں کہیں گے۔

بی جے پی ترجمان نے کانگریس کی قیادت پر کیپٹن اسمت مچھار کی بہادری پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غزہ کے معاملے پر انہوں نے متعدد مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، لیکن کیپٹن اسمت مچھار کے معاملے میں ان کی جانب سے ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا۔

بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن سدھانشو تریویدی نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا میں کسی ایک پاکستانی رہنما کا ایک بھی بیان ہائی لائٹ نہیں کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ہمارے انڈ ی اتحاد کے تمام لیڈروں کے بیانات وہاں کے میڈیا میں چلائے جا رہے ہیں۔

جرنلزم فیسٹیول میں اپنی گہری اور جذباتی تقریر میں سدھانشو ترویدی نے ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور انسانی شعور کے درمیان گہرے روابط پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

چین کے حوالے سے سیم پترودا کے بیان نے تنقید کو جنم دیا ہے۔ راجیہ سبھا ایم پی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سدھانشو ترویدی نے پیر کو انڈین اوورسیز کانگریس کے سربراہ سیم پترودا کے بیان کو گلوان شہداء کی توہین قرار دیا۔

ہمانشو ترویدی کی یہ رہائش گاہ کئی مہینوں سے بند تھی۔ ترویدی خاندان اندرا نگر سے گومتی نگر میں بنے نئے مکان میں شفٹ ہو گیا تھا اور تب سے یہ گھر بند پڑا تھا۔ چوری کا یہ معاملہ غازی پور تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے ایکس پر لکھا کہ بی جے پی کے سینئر قومی ترجمان اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سدھانشو تریویدی سمیت تمام امیدواروں کی جیت یقینی ہے، جو قوم کی ترقی کے لیے وقف ہیں اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ میری نیک تمنائیں ان تمام کیلئے ہیں ۔

ملک کے 50 اعلیٰ پارٹی ترجمانوں کی فہرست تیار کرنے کا عمل مختلف مراحل میں مکمل کیا گیا۔ سب سے پہلے ایڈیٹوریل بورڈ سے منظوری لی گئی۔ پھر اس سے متعلق ڈیٹا تمام معتبر ذرائع سے جمع کیا گیا اور پھر ادارتی بورڈ کے سامنے رکھا گیا۔