وزیر اعظم مودی کا ملکارجن کھرگے پر نشانہ
وزیراعظم نریندرمودی (Narendra Modi) تریپورہ میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ پارٹی کے ریاستی میڈیا انچارج سنیت سرکار نے یہ اطلاع دی۔
سنیت سرکار نے کہا کہ وزیر اعلی مانک ساہا(Manik Saha)، بی جے پی کے ریاستی الیکشن انچارج مہیش شرما اور پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر راجیو بھٹاچاریہ یہاں مہاراجہ بیر بکرم (ایم بی بی) ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مودی دوپہر 12 بجے کے قریب دھلائی ضلع کے امباسہ میں پہلی ریلی سے خطاب کریں گے اور امکان ہے کہ وہ سہ پہر 3 بجے گومتی میں دوسری ریلی سے خطاب کریں گے۔
PM Shri @narendramodi will address Vijay Sankalp Rallies in Tripura on February 11, 2023.
Watch live:
📺https://t.co/ZFyEVlesOi
📺https://t.co/vpP0MIos7C
📺https://t.co/lcXkSnOnsV
📺https://t.co/4XQ2GzrhRl pic.twitter.com/dFugJ62vwa— BJP (@BJP4India) February 10, 2023
دن میں پارٹی کے شمال مشرقی کوآرڈینیٹر ڈاکٹرسمبیت پاترا، بھٹاچاریہ اور دیگر قائدین نے وزیر اعظم کے دورہ سے پہلے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یہاں ایک میٹنگ کی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا اور وزیر اعلی مانک ساہا نے جمعرات کو پارٹی کا منشور جاری کیا۔ اس دوران، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے، نڈا نے کہا، “جب بی جے پی ‘سنکلپ پترا’ لاتی ہے، تو یہ صرف ایک ویژن دستاویز نہیں ہے، یہ عوام کے تئیں بی جے پی کی وابستگی ہے۔”
تریپورہ میں 60 سیٹوں کے لیے پولنگ 16 فروری کو ہونی ہے۔ جبکہ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 27 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ تینوں ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ 2 مارچ کو ہوگی۔
حکومت نے بتایا کہ وزیر اعظم 13 فروری کو بھی ریاست کا دورہ کر سکتے ہیں۔
سینئر پولیس حکام کے مطابق وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظرریاست بھرمیں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس