Bharat Express DD Free Dish

Manik Saha

ولیج کمیٹی انتخابات اس لیے بھی اہم ہیں کہ تقریباً 10 سال کے طویل وقفے کے بعد یہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ 28 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں غیر ٹی ٹی اے اے ڈی سی علاقوں میں گرام پنچایتوں کی طرز پر کام کرنے والی 587 ولیج کمیٹیوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ ان انتخابات میں مجموعی طور پر 2,634 انتخابی حلقوں کی 4,597 نشستوں کے لیے مقابلہ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ مانک ساہا نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملاقات کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ تریپورہ کی ترقی سے متعلق کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ان کے مطابق گفتگو میں ریاست کی اقتصادی ترقی، بہتر نظم و نسق، بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور تنظیم کو نچلی سطح تک مضبوط بنانے جیسے معاملات شامل رہے۔

ترپورہ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، جس کے موقع پر وزیر اعظم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ملک کی متعدد اہم سیاسی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ قائدین نے ڈاکٹر ساہا کی قیادت میں ترپورہ میں ہونے والی ترقی، انتظامی استحکام اور عوامی بہبود کے اقدامات کی کھل کر تعریف کی اور ریاست کی بدلتی تصویر کو قابل ستائش قرار دیا۔

مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج بابل داس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم پورے گومتی ضلع میں لاپتہ افراد کی فہرست پر غور کر رہے ہیں۔

ایسی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ بی جے پی اس بار تری پورہ میں خاتون وزیراعلیٰ بنا سکتی ہے اور اس دوڑ میں پرتیما بھومک کا نام سب سے آگے بتایا جا رہا تھا۔

تریپورہ میں حلف برداری کی تقریب 8 مارچ کو ہوگی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا اس میں شرکت کے لیے منگل کی شام اگرتلہ پہنچیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں پی ایم نریندر مودی کے بھی شرکت کا امکان ہے۔

مودی دوپہر 12 بجے کے قریب دھلائی ضلع کے امباسہ میں پہلی ریلی سے خطاب کریں گے اور امکان ہے کہ وہ سہ پہر 3 بجے گومتی میں دوسری ریلی سے خطاب کریں گے۔