Bharat Express

UP Global Investors Summit2023: آج سے لکھنؤ میں سے شروع ہوگا گلوبل انویسٹرس سمٹ، پی ایم مودی کریں گے افتتاح

یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023: مانا جا رہا ہے کہ سمٹ میں 25 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے 2 کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

آج سے لکھنؤ میں سے شروع ہوگا گلوبل انویسٹرس سمٹ، پی ایم مودی کریں گے افتتاح

UP Global Investors Summit 2023: اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ریاست کی ترقی کورفتار  دینے کے لئے مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔  ترقی کو نئی بلندی تک لے جانے کے لئے آج یوپی کے لیے بڑا دن ہے، کیوں کہ آج سے دارالحکومت لکھنؤ میں گلوبل انویسٹرس سمٹ ہونے جا رہی ہے۔ پی ایم مودی اس سمٹ کا افتتاح کریں گے۔

یوپی میں ترقی کا نیاباب لکھنے کے لئے  یوگی حکومت عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ ریاست میں ترقی کو ایک نئی جہت پر لے جانے کے لیے مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔ اسی مقصد کے ساتھ آج سے یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں گلوبل انویسٹرس سمٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ 12 فروری تک جاری رہنے والے اس سمٹ میں 3 دن تک دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کا میلہ لگنے جا رہا ہے۔

ملک کی جی ڈی پی میں یوپی کا حصہ 8 فیصد ہے

13 ممالک کے نمائندے ایک پلیٹ فارم پر شرکت کر رہے ہیں۔ جس میں وزیر صنعت اور سیکرٹری شرکت کریں گے۔ اس میں متحدہ عرب امارات، جاپان، جرمنی، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ، برازیل، آسٹریلیا، فرانس، نیدرلینڈ، بیلجیم، کینیڈا شامل ہیں۔ ملک کی جی ڈی پی میں ریاستوں کا بھی اہم رول ہے۔خود یوپی ملک کی جی ڈی پی میں 8 فیصد کی شراکت کرتاہے۔ ایسے میں اگر یوپی میں ترقی کی رفتار تیز ہوتی ہے تو اس کا سیدھا اثر ملک کی معیشت پر بھی پڑے گا۔غیر ملکی سرمایاکاروں کواپنی طرف متوجہ کرنا  گلوبل سمٹ کا مقصد ہوتاہے۔

مانا جا رہا ہے کہ سمٹ  میں 25 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے 2 کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے۔ یوپی کو  1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف ہے۔

سمٹ کے لیے لکھنؤ میں بڑی تیاریاں کی گئی ہیں۔ غیر ملکی مہمانوں کے قیام کےلئے  انتظامات میں کوئی کوکمی نہیں چھوڑی گئی۔وہیں  اس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی بھی مضبوط انتظام ہے۔ پی ایم مودی اس سمٹ کا افتتاح کریں گے۔ اوروہیں  صدر دروپدی مرمو اختتامی تقریب میں شرکت کریں گی۔

-بھارت ایکسپریس