Bharat Express

نوٹوں پر لکشمی، گنیش کی تصویر چھاپی جائے:اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کر کے مرکزی حکومت سے اہم اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بنے ،اور ہندوستان ایک امیر ملک  بن جائے۔ اس کے لیے بہت سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ جو لوگ کاروبار کرتے ہیں وہ  وہاں لکشمی گنیش جی کی مورتی رکھتے ہیں، ایسے میں میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ہماری کرنسی پر گاندھی جی کی تصویر وہیں رہے لیکن اس کے ساتھ کرنسی کے دوسری طرف ہندوستانی کرنسی پر لکشمی اور  گنیش جی کی تصویر لگائی جائے۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑی تعداد میں اسکول کھولنے ہوں گے، ہسپتال بنانے ہوں گے، سڑکیں اور انفراسٹرکچر بہت بڑے پیمانے پر تیار کرنے ہوں گے، لیکن کوششیں اس وقت ثمر آور ہوتی ہیں جب دیوی دیوتاؤں کا آشیرواد ہو۔ ایک دن پہلے دیوالی تھی، دیوالی پر ہم سب نے شری گنیش اور شری لکشمی جی کی پوجا کی۔ ہم سب نے بھگوان سے امن اور خوشی کے لیے دعا کی اور اپنے خاندانوں کے لیے ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔

اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ ہماری معیشت انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ روپیہ ڈالر کے مقابلے میں دن بدن کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ اس سب کا خامیازہ عام آدمی کو اٹھانا پڑتا ہے۔ ایسا کیوں ہے کہ آزادی کو 75 سال گزر چکے ہیں لیکن ملک آج بھی ترقی پذیر ملک ہے اور غریب ملک سمجھا جاتا ہے۔

Also Read