Ayushman Cards: آیوشمان کارڈ کے لئے دو ہفتوں میں 5 لاکھ بزرگوں نے اپلائی کی درخواست
بزرگ لوگوں کی بات کریں تو سب سے زیادہ درخواستیں مدھیہ پردیش (1.66 لاکھ) سے دی گئیں۔ اس کے بعد کیرالہ (1.28 لاکھ)، اتر پردیش (69,044) اور گجرات (25,491) تھے۔
Jharkhand Election 2024: پہلے مرحلے کی 43 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، دوپہر تین بجے تک 59.28 فیصد ووٹنگ ہوئی، گھاٹ شیلا اسمبلی میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ
اس مرحلے میں کل 1.37 کروڑ رائےدہند گان 683 امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔ ان رائے دہندگان میں مرد ووٹرز کی تعداد 68.73 لاکھ اور خواتین ووٹرز کی تعداد 68.36 لاکھ ہے۔
Wayanad By Election Voting: وایناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع، پرینکا گاندھی اور بی جے پی کی نویا ہری داس کے درمیان سیدھا مقابلہ
پرینکا گاندھی نے ایکس لکھا"میرے پیارے بھائیو اور بہنو، آج آپ کا دن ہے، یہ وہ دن ہے کہ آپ اپنی پسند کا انتخاب کرنے اور ہمارے آئین کی طرف سے آپ کو دی گئی سب سے بڑی طاقت کا استعمال کرنے کا دن ہے ۔ "آئیں ہم سب مل کر ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کریں۔
Jharkhand Election 2024 : پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، پی ایم مودی نے لوگوں سے جوش و خروش سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لیے 15344 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ منصفانہ، شفاف اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی نیم فوجی دستوں کی 200 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔
Painful accident in UP’s Kasganj: یوپی کے کاس گنج میں درد ناک حادثہ! 4 خواتین کی موت، متعدد کی حالت نازک، سی ایم یوگی نے کیا افسوس کا اظہار
وزیر اعلیٰ یوگی نے کاس گنج میں ہونے والے اس درد ناک حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور راحت اور بچاؤ کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
Enforcement Directorate: اسمبلی انتخابات سےقبل، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں ای ڈی کے 17 مقامات پر چھاپےماری، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
ای ڈی نے ستمبر میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت جھارکھنڈ میں کچھ بنگلہ دیشی خواتین کی مبینہ دراندازی اور اسمگلنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کیس درج کیا تھا۔
Maharashtra Assembly Election 2024: ‘این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہا کہ میں اجیت پوار کے ساتھ ہوں ، دیکھیں بی جے پی کی محبت ، وہ مجھے مسلسل داؤد کا آدمی کہہ رہے ہیں
نواب ملک سے پوچھا گیا کہ کیا دیویندر فڑنویس آپ کے لیڈر نہیں ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر صرف اجیت پوار ہیں، ان کے علاوہ میرا کوئی لیڈر نہیں ہے۔
India Canada Crisis: کینیڈا میں پھر کشیدگی! برامپٹن مندر نے خالصتانی علیحدگی پسندوں کی دھمکی کے بعد منسوخ کیا پروگرام
برامپٹن ٹریوینی کمیونٹی سینٹر نے ایک بیان میں کہا، 17 نومبر 2024 کو ہندوستانی قونصلیٹ کی جانب سے برامپٹن تریوینی مندر میں ہونے والا لائف سرٹیفکیٹ ایونٹ منسوخ کر دیا گیا ہے،
CJI Sanjiv Khanna Oath: جسٹس سنجیو کھنہ ملک کے 51 ویں چیف جسٹس بنے، صدر دروپدی مرمو نے دلایا حلف
جسٹس ایچ آر کھنہ نے 1976 میں ایمرجنسی کے دوران حکومت کے خلاف تاریخی فیصلہ دیا تھا۔ 5 ججوں کی بنچ میں وہ واحد جج تھے، جنہوں نے کہا تھا کہ ہنگامی حالات میں بھی شہریوں کی ذاتی آزادی کے بنیادی حق کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔
National Education Day 2024: گیارہ نومبر کو ہی کیوں مناتے ہیں قومی یوم تعلیم، جانئے مولانا ابوالکلام آزاد سے متعلق دلچسپ حقائق
بعد ازاں مولانا آزاد نے 1934 میں یونیورسٹی کیمپس کو نئی دہلی منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ آج کمپلیکس کا مین گیٹ ان کے نام سے منسوب ہے۔