Bharat Express DD Free Dish

سیاست

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو خراب کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ابتدائی طور پر بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا اور بعد میں روس سے بھارت کی  خام تیل کی خریداری کا حوالہ دیتے ہوئے 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا ،جس پر بھارت نے احتجاج کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں وکیل نے سی جے آئی پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر وکیل کو پکڑ لیا۔ واقعہ کے بعد عدالت کے احاطے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 6 نومبر کو اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 11 نومبر کو کرائی جائے گی، جب کہ انتخابی نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔

دیپانکر بھٹاچاریہ نے کہا:"نوجوانوں کے سامنے اصل سوال یہ نہیں ہے کہ وزیر اعلیٰ کون بنے گا، اصل سوال یہ ہے کہ روزگار کون دے گا۔"

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کا سلسلہ جاری رہا ۔  وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعدد لیڈران نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیں ۔ سبھی نے ان کے خدمت خلق کے کاموں کی ستائش کی۔

پٹنہ میٹرو کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر سے ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار بلو لائن کا افتتاح کریں گے، جس کی دوری آئی ایس بی ٹی سے بھوت ناتھ تک ہے۔ میٹرو میں جدید کوچز، موبائل چارجنگ پوائنٹس اور 158 نشستوں کی گنجائش جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔

بہار میں انتخابی موسم کے اعلان کے ساتھ ساتھ بہار کی راجدھانی پٹنہ ایک بڑے میگا کانکلیو کا گواہ بن رہا ہے۔ بھارت ایکسپریس کا میگا کانکلیو ’’نئے بھارت کی بات، بہار کے ساتھ‘‘ آج صبح 10 بجے سے جاری ہے۔

بہار میں انتخابی ماحول بنتے ہی یہ کانکلیو بہت اہم مانا جا رہا ہے، جہاں ریاست کی ترقی، روزگار، تعلیم، قانون و انتظام، ذات پات کی سیاست، اتحاد و محاذ آرائی جیسے اہم موضوعات پر براہِ راست مکالمہ ہوگا۔

آئندہ چند ہفتے بہار کی سیاست کے لیے نہایت اہم ہوں گے، جہاں تمام سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم کے ساتھ عوام کو لبھانے کی کوشش کریں گی۔

اپنے خطاب میں وزیر خارجہ نے عالمی منظرنامے پر بھی بات کی اور کہا کہ:"دنیا اس وقت تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے۔ بین الاقوامی قوانین اور نظام کمزور ہو رہے ہیں یا بعض صورتوں میں ختم بھی ہو رہے ہیں۔"