Bharat Express DD Free Dish

سیاست

این آئی اے نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ انہیں انجینئر رشید کے پارلیمنٹ میں حلف لینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انجینئر رشید کو 5 جولائی کو پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے کی اجازت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد 10 مئی کو سپریم کورٹ نے انہیں 21 دن کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ انہوں نے 2 جون کو تہاڑ جیل میں سرینڈر کیا۔ تب سے وہ تہاڑ میں ہیں۔

سنجے سنگھ نے ایودھیا میں بی جے پی کی شکست پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان شری رام نے آپ (بی جے پی) کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ بھگوان نے آپ کو شکست دی جہاں ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کے نام پر چندہ چرایا گیا۔

تقریباً 50 سال قبل جب ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی، نوجوان وینکیا جی نے خود کو ایمرجنسی مخالف تحریک میں جھونک دیا تھا۔ انہیں جیل بھی جانا پڑا

منوج کمار سنگھ 1988 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ جو اب اتر پردیش کے نئے چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھالیں گے۔ منوج کمار سنگھ کا تعلق ریاست بہار سے ہے۔

شہید عبدالحمید  کی پیدائش اتر پردیش کے ضلع غازی پور کے دھامو پور گاؤ ں میں ایک جولائی 1933 ہوئی تھی ، بہادر عبدالحمید نے 1965 میں پاک بھارت جنگ میں ناقابلِ فراموش جرات کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے پیٹرن ٹینک کو تباہ کر کے جنگ کا رخ موڑ دیا تھا۔

دفعہ 302 - سب جانتے ہیں کہ پہلے قتل کے مقدمات میں سزا دفعہ 302 کے تحت دی جاتی تھی، لیکن اب ایسے مجرموں کو دفعہ 101 کے تحت سزا دی جائے گی۔

یہ میٹنگ لکھنؤ میں ہوگی جس میں جے پی نڈا بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر یوپی کی 10 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ذہن سازی ہوگی۔

پیپر لیک کے معاملے پر زبردست ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن پیپر لیک پر فوری بحث کا مطالبہ کر رہی تھی، جسے اسپیکر اوم برلا نے منظور نہیں کیا۔

اوم برلا نے مزید کہا کہ "اس وقت کی آمرانہ حکومت نے میڈیا پر بہت سی پابندیاں لگائی تھیں اور عدلیہ کی خود مختاری کو بھی پامال کیاگیا۔ ایمرجنسی کا وہ دور ہمارے ملک کی تاریخ کا ایک غیر منصفانہ اور سیاہ دور تھا۔"