Bharat Express

‘Have the police been ordered to do this’: منیش سسودیا کو گردن سے پکڑکر پیشی کیلئے لے گئی پولیس ، کیجریوال نے ویڈیو شیئر کیا

کیجریوال نے منیش سسودیا کو گردن سے پکڑ کر لےجانے والی کلپ کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا پولیس کو اس طرح سے منیش سسودیا جی کے ساتھ اس طرح کی حرکت کرنے کا اختیار ہے؟

منیش سسودیا کو گردن سے پکڑکر پیشی کے لئے گی پولیش ، کیجرویوال نے ویڈیو شیئر کیا

‘Have the police been ordered to do this’: دہلی ایکسائز پالیسی کے معاملے میں پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کو آج پیسی کے لئے رائوز ایونیو کورٹ لے گئی تھی۔ اس دوران منیش سسودیا کو گردن سے پکڑ کر لے جاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اس واقعہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی اس معاملے پردہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس حرکت پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

دہلی کے سی ایم  کیجریوال نے منیش سسودیا کو گردن سے پکڑ کر لےجانے والی کلپ کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا پولیس کو اس طرح سے منیش سسودیا جی کے ساتھ اس طرح کی حرکت کرنے کا اختیار ہے؟ کیا پولیس کو ایسا کرنے کے لئے اوپر سے کہا گیا ہے۔

دراصل اس کلپ کو دہلی کے سی ایم کیجروال نے اتشی مالینا کے اکائونٹ سے ری ٹوئٹ کیا ہے۔ آتشی مالینا  نے اس ویڈیو  کو شئیر کرتے ہوئے لکھا ، رائوز ایونیو کورٹ میں اس پولیس والے نے منیش سسودیا جی کے ساتھ اس طرح کی حرکت کی ہے۔ دہلی پولیس کو اس حرکت پر فوراً سسپینڈ کرنا چاہئے۔

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں یکم جون تک توسیع
آپ کو بتا دیں کہ ایکسائز پالیسی کے معاملے میں منیش سسودیا کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ رائوز ایونیو کورٹ نے منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں یکم جون تک توسیع کر دی ہے۔ دراصل، ایکسائز گھوٹالہ کیس میں سسودیا کی عدالتی حراست آج ختم ہونے والی تھی، جس کے لیے انہیں آج پیش کیا گیا۔ قبل ازیں منیش سسودیا نے سماعت کے دوران ایک میز، کرسی اور کچھ کتابوں کا مطالبہ کیا جسے عدالت نے قبول کرلیا۔

بھارت ایکسپریس۔