Bharat Express DD Free Dish

سیاست

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے ہی مرکزی حکومت کو خط لکھ کر انشورنس پر جی ایس ٹی سے چھوٹ دینے کی بات کی تھی۔ اب مرکزی حکومت اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ نئی جی ایس ٹی شرحوں کے نفاذ سے ملک کی جی ڈی پی بڑھے گی اور تمام طبقات، خصوصاً نچلے اورمتوسط طبقے کے لوگوں کو خاص راحت ملے گی۔اپنی پوسٹ میں نتیش کمار نے ایک بار پھر پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔

پی ایم مودی نے جی ایس ٹی اصلاحات کے اثرات پر گفتگو کے لیے مقامی ٹیکس دہندگان، تاجروں اور صنعت کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، تاکہ کاروبار میں آسانی اور مقامی معیشت کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

پی ایم  مودی نے جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کو تہوار کے سیزن کی شروعات کے ساتھ "بچت اتسو" قرار دیا۔ تاجروں اور دکانداروں سے ملاقات کے دوران، مودی نے انہیں پلے کارڈز بھی دیے جن پر لکھا تھا: "فخر سے کہو یہ swadeshi ہے"۔ جواب میں دکانداروں نے پی ایم مودی کو بتایا کہ وہ یہ پلے کارڈز اپنی دکانوں میں آویزاں کریں گے۔

یہ نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی اصلاحات پی ایم مودی کے آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا کے وژن کو یکجا کرتے ہیں اور ترقی یافتہ بھارت 2047 کی طرف ایک مزید مربوط منصوبہ پیش کرتے ہیں۔

پی ایم مودی اس سے پہلے رواں ماہ میزورم، منی پور اور آسام کا دورہ کر چکے ہیں، اور آج اروناچل پردیشاورتریپورہ میں موجود ہیں۔ ان کے دورے کے پیش نظر ایتانگر اور اطراف کے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے بعد ہی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی ٹیم ریاست کی موجودہ صورتحال، انتظامی تیاریاں، اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے گی۔ جیسے ہی کمیشن کی طرف سے ہری جھنڈی ملے گی، انتخابی عمل کی حتمی تیاریاں شروع ہو جائیں گی۔

لوگوں کے ذہنوں میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ایل پی جی سلنڈر بھی متاثر ہوں گے؟ فی الحال  گھریلو ایل پی جی سلنڈر پر 5فیصدجی ایس ٹی وصول کیا جاتا ہے۔ ہوٹلوں اور ریستوراں جیسے کاروباروں میں استعمال ہونے والے تجارتی سلنڈروں پر 18فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جاتا ہے۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا:آپ سبھی کو نوراتری پر خلوص مبارکباد۔ ہمت ے، تحمل اور عزم سے بھرا یہ بھکتی کا اہم تہوار ہر کسی کے جیون میں نئی شکتی اور نیا وشواس لے کر آئے۔ جے ماتا دی۔

دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانے کی کوششیں سخت رکاوٹوں کا شکار ہیں، جن میں سب سے بڑی رکاوٹ خود امریکہ اور اسرائیل کی مخالفت ہے۔ امریکہ نے فلسطینی قیادت کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت سے بھی روک رکھا ہے۔