Reality of so called alliance called I.N.D.I.A.: راجیشور سنگھ نے انڈیا الائنس پر جم کرکی تنقید،اے راجا کے بیان پر اپوزیشن کو گھیرا
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں راجیشور سنگھ نے لکھا ہے کہ یہ نام نہاد انڈیا الائنس کی سچائی ہے کہ اس کے لیڈر اے راجا نہ صرف پربھو شری رام کو گالیاں دے رہے ہیں بلکہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو بھی چیلنج کررہے۔
Madarsa In UP: یوپی میں غیر قانونی مدارس کے معاملے پر ایس ٹی حسن نے وزیر اعلی یوگی سے کی اپیل، کہا ملک کڑوا گھونٹ پی رہا ہے
مراد آباد ایس پی ایم پی ایس ٹی حسن نے کہا کہ آج تک مدارس کو بدنام کیا گیا ،لیکن آج تک یہاں سے بارود بھی برآمد نہیں ہوا۔
Lok Sabha Election: چھندواڑہ لوک سبھا سیٹ پھر سے بحث میں آخر کیوں، کیا پھر اٹھنے والا ہے سیاسی طوفان؟
چھندواڑہ کا ذکر اس لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ چھندواڑہ کمل ناتھ کا گڑھ ہے۔ ان کے بیٹے نکول ناتھ مدھیہ پردیش کی اس لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے واحد رکن پارلیمنٹ ہیں۔
Lok Sabha Election 2024: اعظم خان کی بہو کو اس سیٹ سے امیدوار بنارہی ہے سماجوادی پارٹی،شفیق الرحمن برق کے پوتے کو بھی ٹکٹ!
سماج وادی پارٹی سنبھل سے ضیاءالبرق کے کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔ مرادآباد سے ایس ٹی حسن کو ٹکٹ ملنا یقینی سمجھا جارہا ہے۔ دھرمیندر یادو اعظم گڑھ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اکھلیش یادو قنوج سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چندر شیکھر آزاد انڈیا الائنس کے تحت نگینہ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
Lok Sabha Election 2024: آج آئے گی کانگریس کی پہلی فہرست!، کانگریس سی ای سی کی اگلی میٹنگ 11 مارچ کو ہوگی ، میدان میں راہل گاندھی-ششی تھرور
بی جے پی کی طرح کانگریس کی پہلی فہرست میں بھی کئی بڑے لیڈروں کے نام شامل ہوں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ پارٹی کے سابق سربراہ راہل گاندھی کا نام کانگریس کی پہلی فہرست میں ہوگا
PM Modi Kashmir Visit : پانچ سال بعد سری نگرپہنچے پی ایم مودی،لوگوں نے بھارت ماتا کی جئے کے لگائے نعرے،6400 کروڑ روپے کی سوغات کے ساتھ پی ایم پہنچے ہیں کشمیر
بخشی اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی 6400 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کریں گے۔ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سری نگر کی چھوٹی سڑکوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ سٹیڈیم کے باہر 24 گھنٹے پہلے ہی بیریکیڈنگ کر دی گئی ہے۔
Himanta Biswa Sarma warns Badruddin Ajmal: مولانا بدرالدین اجمل کو کیا جائے گا گرفتار، سی ایم ہمنتا بسواسرما نے اے آئی یو ڈ ایف کے صدر کو دی وارننگ
دراصل بدرالدین اجمل اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کے درمیان اکثر لفظوں کی جنگ ہوتی رہتی ہے۔ اس سے قبل میاں بھائی کو آسام سے ہٹانے کے معاملے پر دونوں کے درمیان شدید زبانی جنگ ہوئی تھی۔ تب بدرالدین اجمل نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے گوہاٹی میں زمین دیکھنے کو کہا ہے۔
Chirag Paswan got big offer from India Alliance: انڈیا الائنس نے چراغ پاسوان کو دیا بڑا آفر، اوپیندر کشواہا بھی این ڈی اے کو کہہ سکتے ہیں خدا حافظ
نتیش کمار کی این ڈی اے میں شمولیت کے بعد سے بحث ہے کہ چراغ پاسوان این ڈی اے میں مطمئن نہیں ہیں۔ ساتھ ہی نتیش کمار بھی این ڈی اے میں چراغ پاسوان کو زیادہ اہمیت دینے کے حق میں نہیں ہیں۔حالانکہ چراغ پاسوان خود کو رام ولاس پاسوان کا حقیقی جانشین مانتے ہیں۔
Prashant Kishor remarks on Bihar political reality: بہار میں لوگ صرف چار ایشوز پر ووٹ دیتے ہیں،لالو کے خوف سے بی جے پی اور بی جے پی کے خوف سے لالو کو دیتے ہیں ووٹ
جن سوراج ابھیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا کہ بہار کے لوگوں کو متبادل کی عدم موجودگی میں غلط شخص کو ووٹ نہیں دینا چاہئے، اس لئے سب کی رضامندی سے ایک نیا متبادل بنایا جانا چاہئے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام صحیح لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے اور ایک ٹیم بنائی جائے۔
Jharkhand Police will interrogate four journalists: چار صحافیوں سے پوچھ گچھ کے لیے دہلی جائے گی جھارکھنڈ پولیس، ہیمنت سورین کی رہائش گاہ پر ای ڈی کے چھاپے سے جڑا ہے معاملہ
پولیس خاص طور پر ان ابتدائی خبروں کے ذرائع کا پتہ لگانا چاہتی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ای ڈی کی ٹیم نے 29 جنوری کو سورین کی دہلی کی رہائش گاہ سے ایک بی ایم ڈبلیو کار اور 36 لاکھ روپے ضبط کیے تھے۔