PM Modi rally in Pilibhit and Varun Gandhi: ورون گاندھی پیلی بھیت میں مودی کی ریلی، پوسٹر اور بینر سے رہے غائب، کسی نے نہیں کیا یاد
وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی کے اسٹیج پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری، ریاستی وزیر سنجے گنگوار، بریلی کے ایم پی سنتوش گنگوار، امیدوار چھترپال سنگھ گنگوار اور پیلی بھیت کے امیدوار جتن پرساد موجود تھے۔
China has been unable to encroach even a single inch: مودی حکومت میں چین ایک انچ بھی ہماری زمین پر قبضہ نہیں کرسکا:امت شاہ
وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے بنگلہ دیش کے ساتھ ملک کی سرحد کو بھی محفوظ بنایا اور دراندازی کو روکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں آسام ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح ایک ترقی یافتہ ریاست بن جائے گا۔
Arvind Kejriwal: اروند کیجریوال کی ضمانت یا پھر تہاڑ جیل؟ ہائی کورٹ کا فیصلہ کچھ دیر میں
اپنی گرفتاری کے علاوہ اروند کیجریوال نے دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیجے جانے کو بھی چیلنج کیا ہے۔
Punjab Lok Sabha Elections 2024: سنجے سنگھ نے پنجاب کے سی ایم بھگونت مان سے کی ملاقات ، لوک سبھا انتخابات سے متعلق تیار کریں گےحکمت عملی
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی کے شراب پالیسی کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں انتخابی مہم کی ذمہ داری چیف منسٹر بھگونت مان اور سنجے سنگھ پرآ گئی ہے۔
Robert Vadra remarks on BJP government: اپوزیشن کے رہنماوں کو جان بوجھ کر جیل میں ڈالا جارہا ہے،اس کو جمہوریت نہیں آمریت کہتے ہیں:رابرٹ واڈرا
رابرٹ واڈرا نے کہا کہ اس (بی جے پی) حکومت میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے جمہوریت نہیں بلکہ آمریت کہا جائے گا۔ واڈرا نےآئی اے این ایس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، "ہمیں ترقی کے بارے میں بات کرنی چاہئے۔ہمیں کسی بھی چھوٹے منشور پر توجہ مرکوز نہیں کرنی چاہئے، منشور جو بھی ہو۔ہمیں ملک کی ترقی کو ہمیشہ پیش نظر رکھنی چاہیے۔
BJP Invited Foreign Political Parties: مودی، شاہ اور نڈا کی ریلی شامل ہوں گے امریکہ اور یورپ کے سیاسی رہنما،لوک سبھا انتخابات کو انٹرنیشنل بنائے گی بی جے پی
بی جے پی کے فارن ڈپارٹمنٹ کے انچارج وجے چوتھائی والا نے کہا کہ بیرونی ممالک کی بہت سی پارٹیاں یہ جاننے میں دلچسپی رکھتی ہیں کہ ہندوستان میں الیکشن کیسے کرائے جاتے ہیں۔ اس لیے، ہم پہلی بار بہت سی غیر ملکی جماعتوں کو یہ دکھانے کے لیے کام کریں گے کہ ہندوستان میں انتخابات کیسے کرائے جاتے ہیں۔
Babu Lal Marandi slams congress party: کانگریس نے ملک کے ساتھ کبھی انصاف نہیں کیا، اس پارٹی کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے: بابو لال مرانڈی
بابولال مرانڈی نے کہا کہ دنیا کمزوروں کو نہیں پوچھتی۔ آج ملک معاشی طور پر ترقی کر رہا ہے۔ ہندوستان آج دنیا کی پانچویں اقتصادی سپر پاور بن چکا ہے۔ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ پہلے ہمیں دوسرے ممالک سے موبائل فون لینا پڑتا تھا۔
Citizenship Amendment Act: سی ایم ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ سی اے اے نام کی کوئی چیز نہیں ہے، سی اے اے کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت 9 اپریل کو
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیمانتا بسوا سرما نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج غلط فہمی پر مبنی تھا اور اب انہیں (مظاہرین) اپنا جواب مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے نفاذ کو کئی دن گزر چکے ہیں۔ آسام میں اب تک صرف ایک درخواست آئی ہے۔
Maharashtra Lok Sabha Elections: ایکناتھ کھڈسے کی بی جے پی میں شمولیت پر گریش مہاجن نے کہی یہ بڑی بات ؟
بی جے پی لیڈر گریش مہاجن نے مزید کہا، “ایکناتھ کھڈسے کا بی جے پی میں انٹری میرے جیسے چھوٹے آدمی کا کام نہیں ہے۔ ایکناتھ کھڈسے جی ایک عظیم لیڈر ہیں۔ وہ ایک بڑےلیڈر ہیں۔
Congress Manifesto 2024: مسلم لیگ کے انتخابی منشور وہی تین وعدے تھے جو آج کانگریس کے انتخابی منشور میں ہے،بی جے پی کا الزام،کانگریس نے دیا جواب
کانگریس کی طرف سے بھی جوابی ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا، 'مودی شاہ کے سیاسی اور نظریاتی آباؤ اجداد نے آزادی کی جدوجہد میں ہندوستانیوں کے خلاف انگریزوں اور مسلم لیگ کا ساتھ دیا تھا۔ مودی شاہ کے نظریاتی آباؤ اجداد نے 1942 میں مہاتما گاندھی کی 'ہندوستان چھوڑو' کال کی مخالفت کی تھی۔