Lok Sabha Election 2024: اروناچل پردیش کے 8 بوتھوں پر آج پھر سے ووٹنگ، جانیں کیوں دوبارہ ووٹنگ کرنی پڑی؟، ووٹنگ صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی
اس معاملے میں اروناچل پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر پون کمار سین نے ایک حکم میں کہا کہ ووٹنگ صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔
Eknath Shinde cried: ایکناتھ شندے روتے ہوئے ادھو ٹھاکرے سے اپیل کرنے لگے تھے کہ وہ بی جے پی سے اتحاد کرلیں،گرفتاری کی دھمکی دی جارہی ہے:آدتیہ ٹھاکرے
آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ مودی حکومت نے شندے کو بی جے پی سے ہاتھ ملانے یا گرفتاری کا سامنا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ مودی سرکار نے انہیں کہا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں یا جیل جائیں۔ یہ سب تب ہوا جب ان کے گودام میں نقدی برآمد ہوا تھا۔
Priyanka Gandhi Slams PM Modi : منگل سوتر پر پی ایم مودی کو پرینکا گاندھی کا زبردست جواب، کہا میری ماں کا منگل سوتر اس ملک کیلئے قربان ہوگیا
پرینکا نے کہا کہ سچائی کے راستے پر چلنا اور دوسروں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنا ہندو روایت کے ساتھ ساتھ سیاسی روایت بھی رہی ہے۔ تمام سابق وزرائے اعظم نے چاہے ان کی پارٹی سے وابستگی کیوں نہ ہو، ملک کے عوام کے لیے لگن سے کام کیا۔
Rahul & Priyanka In Amethi: امیٹھی سے راہل اور رائے بریلی سے پرینکا گاندھی کو بنایا جاسکتا ہے امیدوار، تیاریاں شروع، تصویریں آئیں سامنے
امیٹھی کے گوری گنج میں کانگریس دفتر کے پیچھے راہل گاندھی کی رہائش گاہ میں پینٹنگ اور تزئین و آرائش کا کام شروع ہو گیا ہے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس گھر کے بیرونی اور اندرونی حصوں میں صفائی اور پینٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
Abu Azmi meets Praful Patel: کیا ابواعظمی چھوڑیں گے سماجوادی پارٹی کی سائیکل، اجیت پوار کے گروپ کا بن سکتے ہیں حصہ؟ مل گیا جواب
ابو عاصم اعظمی نے کہا میں رات کو چپکے سے چھپ کر کسی سے ملنے نہیں جاتا۔ میں نے پرفل پاٹل سے ملاقات کی تو وہ بھی حیران تھے کہ مجھے کئی پارٹیوں سے آفرز مل رہی ہیں۔ میں سماجوادی پارٹی کے تئیں ایماندار رہوں گا۔
BJP Candidate 14th List: بی جے پی نے لداخ کے اس تیز اور نوجوان ممبر پارلیمنٹ کا ٹکٹ منسوخ کردیا
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل لداخ سے موجودہ ایم پی جمیانگ تسیرنگ نامگیال کا ٹکٹ منسوخ کر دیا ہے۔ منگل (23 اپریل 2024) کو، پارٹی نے بی جے پی کے امیدواروں کی 14ویں فہرست کے تحت اس سیٹ کے لیے نئے امیدوار کے نام کا اعلان کیا۔
Lok Sabha Election 2024: ڈپٹی سی ایم فڑنویس کو بڑا جھٹکا، شرد پوار نے الیکشن کے دوران کر دیا کھیل
Sanjay Kshirsagar نے خود بتایا کہ وہ این سی پی شرد پوار کے دھڑے میں شامل ہوں گے۔ وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر موہول سے اسمبلی الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔
UP Politics: سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا راہل گاندھی پر سخت جوابی حملہ، دادی سے لے کر پوتے تک…
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو انڈیا اتحاد سے گمراہ نہیں کرنا چاہئے۔ ان لوگوں نے معاشرے میں سماجی عداوت کو فروغ دیا۔ میرا اندازہ ہے کہ اگلے چھ مرحلوں میں بی جے پی کو پی ایم مودی کے نام اور کام سے آشیرواد ملے گا۔
Lok Sabha Election: ہندوستان کا وزیر اعظم نہیں بول رہا ہےبلکہ ہٹلر بول رہا ہے، اویسی کا ‘دراندازوں’ پر وزیر اعظم مودی کے بیان پر حملہ
بھارت کا وزیر اعظم 133 کروڑ کے عوام کا وزیر اعظم، جو جھوٹ بولتا ہے اور کہتا ہے کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس.. لیکن نریندر مودی کی کل کی تقریر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستان کے وزیرِ اعظم نہیں ہٹلر بول رہا ہے۔
Arvind Kejriwal: تہاڑ جیل میں اروند کیجریوال کا شوگر لیول 320 ہوا، ای ڈی کی گرفتاری کے بعد پہلی بار انسولین دی گئی
راؤزایونیو کورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجا نے اصرار کیا کہ اے اے پی لیڈر کو عدالتی حراست میں رہتے ہوئے مناسب طبی علاج فراہم کیا جائے۔