Bharat Express

Monsoon session of the Parliament: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے تیسرے دن بھی منی پور معاملے پر ہنگامہ ، پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج شروع

حزب اختلاف کی اتحادی جماعتوں (I.N.D.I.A) نے پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے منی پور کے بارے میں دونوں ایوانوں میں بیان کا مطالبہ کیا۔

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے تیسرے دن بھی منی پور معاملے پر ہنگامہ ، پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج شروع

حزب اختلاف کی اتحادی جماعتوں (I.N.D.I.A) نے پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے منی پور کے بارے میں دونوں ایوانوں میں بیان کا مطالبہ کیا۔

Monsoon session of the Parliament: آج 24 جولائی کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا تیسرا دن ہے، ایوان کی کارروائی صبح 11 بجے سے شروع ہوگی، قا بل ذکر بات یہ ہےکہ آج ایوان میں ہنگامہ ہونے کا امکان ہے ۔ اپوزیشن پارلیمنٹ میں منی پور تشدد پر بحث کے بارے میں مسلسل بات کر رہی ہے۔ آج پارلیمنٹ میں بی جے پی راجستھان، مغربی بنگال اور دیگر اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں میں حالیہ مظالم پر سوال اٹھا سکتی ہے، وہیں کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں منی پور پر بحث کا مطالبہ کررہی  ہیں۔

منی پور کا مسئلہ کافی اہم ہے۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راجستھان میں خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم اور جرائم کے خلاف پارٹی کے ممبران اسمبلی مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے احتجاج کریں گے۔

منی پور تشدد کو لے کر پیر کو بھی مانسون اجلاس کے دوران پارلیمنٹ  کے باہر  ہنگامہ شروع کردیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد نے واضح کر دیا ہے کہ منی پور تشدد پر اس وقت تک کوئی بحث نہیں ہو گی جب تک وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں

بیان نہیں دیتے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت مسلسل اس بات کا اعادہ کر رہی ہے کہ وہ منی پور پر بحث کے لیے تیار ہے۔


حزب اختلاف کی اتحادی جماعتوں (I.N.D.I.A) نے پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے منی پور کے بارے میں دونوں ایوانوں میں بیان کا مطالبہ کیا۔

اس معاملے پر پورا ملک غم و غصہ کا اظہار کر رہا ہے (منی پور وائرل ویڈیو)۔ ہم ہاتھ جوڑ کر کہہ رہے ہیں کہ آپ (اپوزیشن) اس مسئلے پر بات کریں اور ہم اس سے کچھ نتیجہ اخذ کریں گے۔ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ (اپوزیشن) بحث سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ ان کی سوچ کیا ہے، سمجھ نہیں آتی۔ آج بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ آپ اس پر بحث کریں۔ یہ ایک بہت ہی حساس معاملہ ہے: منی پور کے معاملے پر پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی

جو ویڈیوز اور تصاویر ہم نے (منی پور کی صورتحال پر) دیکھی ہیں وہ انتہائی پریشان کن ہیں۔ آپ (پی ایم) پارلیمنٹ میں بحث نہیں چاہتے… حکومت توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے: ترنمول ایم پی ابھیشیک بنرجی

  یہ ریاستوں کا نہیں بلکہ خواتین کا معاملہ ہے۔ اگر کسی بھی ریاست میں ایسا واقعہ ہوتا ہے تو یہ غلط ہے: منی پور سے وائرل ویڈیو پر این سی پی ایم پی سپریا سولے


منی پور میں جس طرح تشدد ہو رہا ہے، خواتین کو مارا جا رہا ہے، کیا ہم اس کے لیے ایوان میں آواز نہیں اٹھا سکتے؟ کیا حکومت سے سوال نہیں پوچھ سکتے؟… ہم ایوان میں اس پر بحث کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے وزیر اعظم مودی کو اس ساری بحث کو سننا چاہئے، بعد میں انہیں جواب دینا چاہئے: سنجے راوت، ایم پی، ممبئی

ہم بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں۔ وزیر اعظم کو اس معاملے پر اپنی بات رکھنی چاہیے… اگر 140 کروڑ عوام کا لیڈر باہر پریس سے بات کرتا ہے اور 140 کروڑ عوام کے نمائندے اندر بیٹھے ہیں تو آپ (وزیر اعظم) پہلے اپنا بیان اندر دیں۔ اس کے بعد ہم فیصلہ کریں گے: راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے

بھارت ایکسپریس 

Also Read