Bharat Express DD Free Dish

Eknath Shinde complains to Amit Shah about Ajit Pawar: کیا مہاراشٹر کی کابینہ میں نہیں ہے سب کچھ ٹھیک؟ ایکناتھ شندے نے وزیر داخلہ امت شاہ سے کی اجیت پوار کی شکایت؟

مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مبینہ طور پر اجیت پوار کے خلاف مرکزی وزیر امت شاہ سے بات کرتے ہوئے اجیت پوار کے ذریعے شیوسینا کے وزراء اور ایم ایل ایز کے ترقیاتی فنڈ سے متعلق فائلوں کو منظوری نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ ملاقات امت شاہ کے مہاراشٹر دورے کے درمیان ہوئی ہے، جہاں وزیر داخلہ نے رائے گڑھ قلعہ میں چھترپتی شیواجی کی یادگار کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران ایکناتھ شندے نے امت شاہ سے الگ ملاقات کی خواہش کی تھی۔ شندے اور شاہ کے درمیان ملاقات مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کی غیر موجودگی میں ہوئی۔ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق اس ملاقات میں ایکناتھ شندے نے امت شاہ کو بتایا کہ کس طرح ان کی پارٹی کے ایم ایل ایز اور وزراء کو ڈی سی ایم اجیت پوار کے زیرقیادت محکمہ خزانہ کے ذریعہ ترقیاتی فنڈ سے محروم رکھا گیا ہے۔

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ’’شیو سینا کے وزراء کو اپنے متعلقہ محکموں کے سرکاری بجٹ کے باوجود مناسب فنڈز نہیں مل رہے ہیں۔ شیوسینا کے وزراء اور ایم ایل ایز کی زیادہ تر فائلیں محکمہ خزانہ کی طرف سے فنڈز کی کمی یا کچھ دیگر مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے سرخ ریمارکس کے ساتھ واپس کی جاتی ہیں۔ شندے نے امت شاہ سے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی بڑی پارٹی ہے اور بی جے پی کی فطری اتحادی ہے، پھر بھی موجودہ حکومت میں اس کے ساتھ برا سلوک کیا گیا ہے۔ یہ بھی نشان دہی کی گئی کہ حالیہ بجٹ میں، بی جے پی اور این سی پی کے ایم ایل ایز کو شیوسینا کے ایم ایل ایز سے زیادہ فنڈ ملے‘‘۔

اجیت پوار نے کیا لاعلمی کا اظہار

خبر کے مطابق امت شاہ نے ایکناتھ شندے کو یقین دلایا ہے کہ ان کی شکایت کو دور کیا جائے گا اور یہ بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ان کے وزراء اور ایم ایل اے کو مہاراشٹر حکومت میں فنڈز کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وہیں دی نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق اس پیش رفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈی سی ایم اجیت پوار نے کہا کہ وہ پورا دن امت شاہ کے ساتھ تھے، لیکن انھوں نے ایکناتھ شندے کی ایسی کسی شکایت کے بارے میں نہیں بتایا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر ایکناتھ شندے کچھ کہنا چاہتے تو وہ براہ راست ان سے بات کرتے۔ ’’مجھے نہیں لگتا کہ شندے میرے خلاف امت شاہ سے شکایت کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر شندے کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ اس مسئلے کو میرے سامنے اٹھائیں گے یا میرے ذاتی معاونین سے بات کریں گے۔ ہم باقاعدگی سے کابینہ میں ملتے ہیں۔اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read