وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس کو بنایا جم کر نشانہ، جم کر سنائی کھری کھوٹی، خاندان پرستی پربھی گھیرا
Karnataka: کرناٹک کے دورے کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر سخت حملہ کیا۔ ممنوعہ تنظیم پی ایف آئی کے بہانے کانگریس کو کافی کھری کھوٹی سنائی ۔ یہی نہیں خاندان پرستی پر بھی کانگریس کو گھیرا۔ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات بہت قریب ہیں اور بی جے پی نے ریاست میں مضبوط گرفت بنانے کی کوشش شروع کردی ہے۔
کرناٹک کے بیلاری میں امت شاہ کو اس انداز میں دیکھا گیا۔ وہ اسٹیج سے تقریر کرنے لگے تو بات کرتے کرتے کالعدم تنظیم پی ایف آئی پرپہنچ گئی۔ ان کی تقریر کے آغاز سے ہی کانگریس نشانے پر تھی۔ پی ایف آئی پر بھی کانگریس کو لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے کانگریس پر فرقہ پرستی کو بڑھانے کا الزام لگایا۔
The infighting in Congress for the CM post is known to everyone. Only the BJP under Modi Ji’s leadership can ensure Karnataka’s progress.
ಸಿಎಂ ಹುದ್ದೆಗಾಗಿ ಕಾಂಗ್ರೆಸ್ನಲ್ಲಿ ನಡೆಯುತ್ತಿರುವ ಜಗಳ ಎಲ್ಲರಿಗೂ ತಿಳಿದಿದೆ. ಮೋದಿಯವರ ನಾಯಕತ್ವದಲ್ಲಿ ಬಿಜೆಪಿ ಮಾತ್ರ ಕರ್ನಾಟಕದ ಅಭಿವೃದ್ಧಿಯ ಭರವಸೆ ನೀಡಬಲ್ಲದು. pic.twitter.com/1tSFMw0PZK
— Amit Shah (@AmitShah) February 23, 2023
شاہ یہیں پرنہیں رکے، کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے، شاہ نے کہا – پی ایف آئی کی جڑیں کرناٹک میں اتنی مضبوط ہو چکی ہیں کہ یہ دوسری ریاستوں میں بھی پھیل گئی ہیں۔ خوشامد کی سیاست کے تناظر میں کانگریس کے دور حکومت میں 1,700 PFI کیسز کو واپس لے لیا گیا۔ بی جے پی حکومت نے اپنی لگام سخت کرتے ہوئے پابندی لگا دی۔
گزشتہ سال ستمبر میں وزارت داخلہ نے دہشت گردی سے تعلق کے ثبوت ملنے کے بعد پی ایف آئی پر پابندی لگا دی تھی۔ مرکزی ایجنسیوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے مضبوط شواہد ملے جس کے بعد پی ایف آئی اور اس کی 8 ساتھی تنظیموں پر 5 سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔ پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
امت شاہ نے کانگریس کو جم کر نشانہ بنایا۔ خاندان پرستی کو لے کر جم کر کھری کھوٹی سنائی ہے ۔آزادی لی لڑائی کو لے کر کانگریس اکثر بی جے پی کے حوالے سے سوال کرتی ہے۔ اس کا جواب بھی شاہ نے اسٹیج سے دیا۔ شاہ نے کہا – کانگریس صرف ایک پلیٹ فارم تھا، جو ملک کی آزادی کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اس فورم کا اپنا کوئی نظریہ نہیں تھا۔
کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ہمیشہ کی طرح انتخابات سے پہلے بی جے پی مکمل فعال موڈ میں ہے. پہلے نڈا، اب شاہ نے کرناٹک میں بی جے پی کے حق میں ماحول بنانے پر پورا زور لگایا ہے۔ پی ایم مودی 27 فروری کو کرناٹک کا بھی دورہ کر رہے ہیں۔ کرناٹک میں بی جے پی کی لڑائی کانگریس اور جے ڈی ایس سے ہے۔
-بھارت ایکسپریس