Bharat Express

LokSabhElection2024: دہلی کے ووٹروں کے لیے بڑی خوش خبری، فری رائڈ سے لے کر کھانے پینے کی اشیاء پر50 فیصد کی چھوٹ

کئی ریستوراں اور بارز نے ووٹروں کے لیے رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ شام 6 بجے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد وہسکی سامبا برانڈ دہلی کے لوگوں کو کل بل پر 20 فیصد رعایت دے رہا ہے۔ Chaayos میں، ووٹروں کو ہر آرڈر کے ساتھ ایک اعزازی میٹھا ملے گا۔ فوڈ ڈیلیوری کمپنیاں جیسے Swiggy اور Zomato آن لائن آرڈرز پر خصوصی کوپن کا فائدہ دے رہی ہیں۔

کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران بڑی جمہوریتوں میں انتخابی نتائج

ڈیڑھ ماہ سے جاری لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں آج لوگ ووٹ ڈال رہے ہیں۔ آج صبح سے ملک بھر میں 58 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ جس میں دہلی کی سیٹیں بھی شامل ہیں۔ کارپوریٹ دنیا بھی ووٹروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کی مہم میں پیچھے نہیں ہے۔ بہت سی کمپنیاں ووٹرز کے لیے زبردست آفرز دے رہی ہیں۔

ووٹرز کے لیے بہت ساری آفرز

خاص طور پر دہلی کے ووٹروں کے لیے آج کمپنیوں نے بہت ساری پیشکشیں(آفر) کی ہیں۔ کمپنیاں نے فری رائڈس (مفت سواریوں )سے لے کر کھانے پینے کی اشیاء تک بھاری رعایتیں دے رہی ہیں۔ Swiggy نے اپنے Dineout پروگرام کے تحت ہفتہ کے لیے 50 فیصد کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ اس آفر کے تحت دہلی والے اپنی انگلی پر سیاہی کا نشان دکھا کر منسٹری آف بیئر، دی ٹیلر بار، چیدو، بریوکارٹ، ویتنام جیسے کئی مشہورآئوٹ لیٹ  پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ ریستوراں اور بار قطار میں ہیں

کئی ریستوراں اور بارز نے ووٹروں کے لیے رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ شام 6 بجے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد وہسکی سامبا برانڈ دہلی کے لوگوں کو کل بل پر 20 فیصد رعایت دے رہا ہے۔ Chaayos میں، ووٹروں کو ہر آرڈر کے ساتھ ایک اعزازی میٹھا ملے گا۔ فوڈ ڈیلیوری کمپنیاں جیسے Swiggy اور Zomato آن لائن آرڈرز پر خصوصی کوپن کا فائدہ دے رہی ہیں۔

رائڈ پرمل رہا ہے آفر

آج دہلی کے ووٹروں کے لیے نہ صرف کھانے پینے کی آفر( پیشکشیں) ہیں۔ ووٹر بھی آج  فری رائڈ(مفت سواری) کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ الیکٹرک رائیڈ شیئرنگ کمپنی بلیو سمارٹ دہلی-این سی آر میں ووٹ ڈالنے والے لوگوں کو کرایوں میں 50 فیصد رعایت دے رہی ہے۔ اس کا فائدہ ان ووٹروں کو ملے گا جن کے بوتھ 30 کلومیٹر کے دائرے میں ہیں۔ اسی طرح Rapido ووٹ ڈالنے کے بعد گھر جانے والے ووٹرز کو فری رائڈ( مفت سواری) کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

یہ آفر سنیما پر پر بھی ہے

آج ووٹرز کو فلمیں دیکھنے کی پیشکش بھی مل سکتی ہے۔ دہلی میں کئی ملٹی پلیکس چلانے والی کمپنی PVR Inox نے ووٹروں کے لیے ایک خاص پیشکش پیش کی ہے۔ کمپنی ووٹروں کو ایف اینڈ بی ڈسکاؤنٹ دے رہی ہے۔ اس کے لیے کمپنی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read