بی جے پی کا اجلاس
ہماچل پردیش کی 62 سیٹوں پر ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
شملہ: ہماچل پردیش میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے مد نظر بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنےامیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ سراج اسمبلی سیٹ سے بی جے پی نے وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ گزشتہ الیکشن میں وزیر اعلیٰ کا چہرہ بنے پریم کمار دھومل کو ٹکٹ نہیں دیاہے۔ پارٹی نے اونا سے ستپال سنگھ ستی کو اور منڈی سے انیل شرما کو ٹکٹ دیکر میدان میں اتارا ہے۔ پون کاجل کانگڑا کو بھی بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو مرتبہ بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلیٰ رہ چکے بزرگ رہنما پریم کمار دھومل کو 62 امیدواروں کی اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
BJP releases a list of 62 candidates for the upcoming #HimachalPradesh Assembly election.
CM Jairam Thakur to contest from Seraj, Anil Sharma to contest from Mandi and Satpal Singh Satti to contest from Una.
The election is scheduled to be held on 12th November. pic.twitter.com/hm7ZX0UDle
— ANI (@ANI) October 19, 2022
واضح رہے کہ کانگریس نے بھی ہماچل پردیش میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے 46 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ پہلی فہرست میں سابق وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ کے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ اور قانون ساز پارٹی کے رہنما مکیش اگنی ہوتری کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ فہرست میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔