Bharat Express DD Free Dish

Man Dies After Falling Into Open Drain in Rohini: دہلی کے روہنی میں کھلے سیور میں گر کر نوجوان کی دردناک موت،واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں غصہ

حادثے کے بعد مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی دیکھی گئی۔ مقامی رہائشی مہیش کمار نے کہا کہ اگرچہ بیگم پور پولیس اسٹیشن کے کچھ اہلکار موقع پر موجود تھے، لیکن ابتدا میں فائر بریگیڈ کی کوئی ٹیم وہاں نہیں پہنچی، جس کی وجہ سے امدادی کارروائی میں تاخیر ہوئی۔

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں انتظامیہ کی لاپرواہی ایک بار پھر ایک قیمتی جان لے گئی۔ روہنی کے بیگم پور علاقے میں سیکٹر 32 کے مہاشکتی کالی مندر کے قریب کھلے نالے میں گرنے سے بتیس سالہ نوجوان کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ شہری بنیادی ڈھانچے میں موجود خامیوں اور حفاظتی انتظامات کی کمی کو ایک بار پھر بے نقاب کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق منگل کی دوپہر دو بج کر چھتیس منٹ پر پی سی آر کو ایک کال موصول ہوئی، جس میں اطلاع دی گئی کہ سیکٹر 32 میں ڈی ڈی اے کی خالی زمین پر بنے ایک سیور میں ایک شخص کے گرنے اور لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ فون کرنے والے شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کا دوست برجیش کمار رائے کھلے مین ہول میں گر گیا ہے۔

ایک دوسرے مزدور سورج نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اور برجیش نے پیر کی رات شراب نوشی کی تھی۔ رات تقریباً ساڑھے سات بجے واپسی کے دوران برجیش کا توازن بگڑ گیا اور وہ کھلے مین ہول میں جا گرا۔ سورج خود نشے کی حالت میں ہونے کی وجہ سے رات میں کسی کو اس واقعے کی اطلاع نہ دے سکا۔ بعد میں اس نے عامر حسین کو پورے معاملے کے بارے میں بتایا، جس کے بعد پولیس کو خبر دی گئی۔ پولیس نے فوری طور پر فائر بریگیڈ، ڈی ڈی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کو اطلاع دی۔ اس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی مدد سے نوجوان کی لاش کو مین ہول سے باہر نکالا گیا اور بعد ازاں اسے اسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

حادثے کے بعد مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی دیکھی گئی۔ مقامی رہائشی مہیش کمار نے کہا کہ اگرچہ بیگم پور پولیس اسٹیشن کے کچھ اہلکار موقع پر موجود تھے، لیکن ابتدا میں فائر بریگیڈ کی کوئی ٹیم وہاں نہیں پہنچی، جس کی وجہ سے امدادی کارروائی میں تاخیر ہوئی۔دوسری جانب، جنک پوری میں کھودے گئے گڑھے میں گرنے سے ایک شخص کی موت کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ نے منگل کو حفاظتی اقدامات کے تحت فلائی اوورز، زیر زمین پیدل راستوں، سڑک کنارے نالیوں اور اسٹریٹ لائٹس کے معائنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  روہنی کا یہ حادثہ انتظامیہ کے دعوؤں پر سنگین سوال کھڑے کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read