Bharat Express

مندر وہیں بن رہا ہے، جہاں مسجد کا گنبد تھا… سنجے راوت کو یوگی آدتیہ ناتھ کا جواب، راہل گاندھی پر بھی کیا پلٹ وار

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ نے راہل گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2004 سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور پیچھے سے حکومت چلاتے آئے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ راہل جی نے ایسا ایونٹ کیوں نہیں کرلیا۔ ان کو یہ کام کرنے سے کس نے روکا تھا؟

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔ (فائل فوٹو)

CM Yogi Adityanath on Sanjay Raut and Rahul Gandhi: ایودھیا میں 22 جنوری رام مندرکی پران پرتشٹھا ہوگی۔ اس سے متعلق پورے ملک میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے۔ اس درمیان رام مندر سے متعلق اپوزیشن نے سوال کھڑا کیا ہے۔ یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مندر ٹھیک اسی جگہ پر بن رہی ہے، جہاں پربابری مسجد کا گنبد تھا۔ قابل ذکرہے کہ اپوزیشن کی طرف سے شنکرآچاریہ کو نہیں بلائے جانے پربھی سوال اٹھایا گیا تھا۔ ساتھ ہی مندرکی افتتاحی تقریب کو سیاسی ایونٹ بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ رام مندراسی جگہ پرتعمیہو رہی ہے۔ سنجے راوت اور ادھوٹھاکرے تو خود درشن کرنے آچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب یہ دونوں ایودھیا آئے تھے تب یہ قیمتی تجویزکیوں نہیں دی گئی؟ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ انگور کھٹے ہوتے ہیں، اس لئے کوئی بھی یہ بات کہہ سکتا ہے۔ قابل ذکرہے کہ پیر کے روز ادھو گروپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی رام مندر کو ٹھیک اسی جگہ نہیں بنا رہی ہے، جہاں اسے ہونا چاہئے۔ رام للا کی اصل جنم بھومی کا دعویٰ بابری مسجد کی جگہ پرکیا جاتا تھا۔

راہل گاندھی کو پولیٹیکل ایونٹ کرنے سے کس نے روکا؟

یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک پرائیویٹ چینل کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ ہماری پوری لڑائی اس بات پر رہی ہے کہ رام للا ہم آئیں گے، مندروہیں بنائیں گے۔ ایسے میں اب مندروہیں بن رہا ہے۔ اپوزیشن کے ذریعہ رام مندرکی افتتاحی تقریب کو پولیٹیکل ایونٹ بتائے جانے پریوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ملک میں 1947 کے بعد سے ایک پارٹی کی حکومت لمبے وقت تک رہی ہے۔ ان کو کس نے روکا تھا پولیٹیکل ایونٹ کرنے سے۔

راہل گاندھی آئین کی توہین کرنے والا ایونٹ کرتے ہیں: سی ایم یوگی

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ نے راہل گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2004 سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور پیچھے سے حکومت چلاتے آئے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ راہل جی نے ایسا ایونٹ کیوں نہیں کرلیا۔ ان کو یہ کام کرنے سے کس نے روکا تھا؟ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایونٹ کرتے ہیں، لیکن آئین کی توہین کرنے والا۔ انہوں نے تو پارلیمنٹ میں کاغذ پھاڑنے کا ایونٹ کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Also Read