Lok Sabha Elections 2024: پاکستان کے سابق وزیر نے راہل گاندھی کی تعریف کی تو بی جے پی نے کہا کانگریس کا ہاتھ پاکستان کے ساتھ
اس ویڈیو میں راہل گاندھی رام مندر کے افتتاح کو لے کر بی جے پی اور پی ایم مودی سے سوال پوچھتے نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے رام مندر کے افتتاح کو لے کر بی جے پی پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے رام مندر کا افتتاح کیا، لیکن کیا افتتاح کے موقع پر آپ نے کسی غریب کا چہرہ دیکھا؟
Ram Mandir Dhanyawad Prastav: بابری مسجد کی شہادت کا جشن مناکر مسلمانوں کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے حکومت؟ اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں پوچھا بڑا سوال
اسدالدین اویسی نے کہا کہ 16 دسمبر، 1992 کو پارلیمنٹ میں ایک تجویزمنظورکرکے کہا گیا کہ کس طرح سے وی ایچ پی، بجرنگ دل اورآرایس ایس نے ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلایا اور مسجد کو گرایا گیا۔ اس لوک سبھا میں مسجد منہدم کرنے کی مذمت کی گئی تھی۔
Maulana Badruddin Ajmal on Ram Mandir: ’’رام مندر بنانا مسلمانوں پر ظلم‘‘، یو سی سی سے متعلق مولانا بدرالدین اجمل نے کہی یہ بڑی بات
آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ انڈیا الائنس سے متعلق لوگوں کو بڑی امیدیں تھیں، لیکن اب یہ ٹوٹنے کی دہلیز پرپہنچ گیا ہے۔
OIC General Secretariat remarks on “Ram Temple”: رام مندر کی تعمیر اور افتتاح پر اسلامی تعاون تنظیم کا بڑا بیان
واضح رہے کہ رام مندر پران پرتشٹھا کا پروگرام 22 جنوری کو مکمل ہوا۔ پران پرتشٹھا میں 7000 سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔ رام مندر کروڑوں رام بھکتوں کے بھکتی کی علامت ہے۔ مندر میں بھگوان رام کی 51 انچ کی مورتی نصب کی گئی ہے جسے میسور کے کاریگر ارون یوگی راج نے بنایا ہے۔
Rahul Gandhi in Assam: راہل گاندھی کو آسام میں مندر جانے سے روکا گیا، برہم کانگریس لیڈر نے کہا- میں نے کیا جرم کیا ہے؟
کانگریس لیڈر راہل گاندھی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' نکال رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ آسام میں ہیں، جہاں وہ پران پرتشٹھا کے موقع پر شنکردیو مندر پوجا کرنے والے ہیں۔
Old idol of Ram Lalla to be placed in front of new idol: رام مندر کی تعمیر میں اب تک کتنے روپئے ہوچکے ہیں خرچ، کس نے بنائی ہے نئی مورتی، پرانی مورتی کا اب کیا ہوگا؟ جانئے پوری تفصیلات
قریب 51انچ کی رام للا کی مورتی گزشتہ ہفتے رام مندر کے مقدس مقام میں رکھی گئی تھی۔ بھگوان رام کی تین مورتیاں بنائی گئی تھیں، جن میں سے میسور میں مقیم ارون یوگیراج کا مجسمہ پران پرتشٹھا کی تقریب کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ باقی دو مورتیوں کا کیا ہوگا۔
Ram Mandir Pran Pratishtha: رام مندر کے گربھ گرہ سے رام للا کی پہلی تصویر منظر عام پر آئی
ایودھیا میں رام مندر کے گربھ گرہ میں رام للا کی مورتی رکھ دی گئی ہے۔ 22 جنوری کو پران پرتشٹھا ہوگی۔ اس سے پہلے رام للا کی مورتی کی تصویر سامنے آئی ہے۔
Government announces half day closing: رام مندر میں پران پرتشٹھا تقریب کے دوران 22 جنوری کو آدھے دن کیلئے بند رہیں گے تمام سرکاری دفاتر،مرکزی حکومت کا اعلان
رام للا کے پران پرتشٹھا کی تقریب کے پیش نظر اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گوا، ہریانہ اور چھتیس گڑھ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔رام مندر میں 22 جنوری کو ہونے والی پران پرتشٹھا تقریب کے لیے رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل، بدھ (17 جنوری) کو کلش پوجا کا اہتمام کیا گیا تھا۔
Muslim family made Ram temple coin: مسلم خاندان نے بنایا خاص سکہ، ایک طرف رام مندر،دوسری طرف پی ایم مودی،مہمانوں کو دیا جائے گا تحفہ
رام مندر کے لیے سکے بنانے کے سوال پر مسلم خاندان کے سربراہ شہباز راٹھوڑ کا کہنا ہے کہ وہ رام جی سے ہی روزی روٹی حاصل کر رہے ہیں، تو ان کیلئے اتنا تو بنتا ہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شہباز راٹھور کی اہلیہ پریا پیدائشی طور پر ہندو ہیں۔ وہ اپنا فلم پروڈکشن ہاؤس چلاتی ہیں۔
مسلم راشٹریہ منچ نے رام للا کے لئے وشو ہندو پریشد کو سونپا کشمیری زعفران، آلوک کمار نے کہا- مسلمانوں کے لئے کھلے ہیں رام مندر کے دروازے
مسلم راشٹریہ منچ کے مطابق، کشمیری مسلمانوں کا ماننا ہے کہ زعفران، جسے اس کے رنگ اور خوشبو کے لئے منتخب کیا گیا ہے، بھگوان رام کی 5 سالہ قدیم شکل رام للا کے تقدس کے لئے سب سے موزوں تحفہ ہے، اس لئے زعفران ایودھیا بھجوا رہے ہیں۔