Bharat Express

Yoga session at UN creates Guinness World Record: یواین کے ہیڈکوارٹر پر پی ایم مودی کی قیادت میں ’یوگا سیشن‘ نے ’گنیز ورلڈ ریکارڈ‘ بنایا

بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا ڈے پروگرام کی قیادت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے یوگا بھی کیا۔ اس پروگرام میں 180 ممالک سے تقریباً آٹھ ہزار افراد نے شرکت کی۔ جس کی وجہ سے اس تقریب نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرتی ہوئیں اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج

Yoga session at UN creates Guinness World Record: نویں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا ڈے پروگرام کی قیادت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے یوگا بھی کیا۔ اس پروگرام میں 180 ممالک سے تقریباً آٹھ ہزار افراد نے شرکت کی۔ جس کی وجہ سے اس تقریب نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔  جس کا سرٹیفکیٹ پی ایم مودی کی موجودگی میں اقوام متحدہ میں بھارت کی مستقل مندوب کو دیا گیا ۔ یہ پی ایم موی کی قیادت میں ہونے والی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھی جڑے ہوئے تھے ۔ البتہ 180 ممالک کے قریب 8000 لوگوں نے یواین ہیڈکوارٹر پر ایک ساتھ پی ایم موی کی قیادت میں یوگا کرکے اس کو تاریخ کا حصہ بنادیا ہے۔

اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ یہاں آنے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ مجھے بتایا گیا کہ یہاں تقریباً ہر ملک کی نمائندگی ہے اور یہ کہ ہم سب کو یہاں لانے کی ایک شاندار وجہ ’یوگا‘ ہے۔  یوگا کا مطلب ہے شامل ہونا۔ آپ کا ایک ساتھ آنا یوگا کی ایک اور شکل کا اظہار ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ یوگا ہندوستان سے آیاہے۔ تمام قدیم ہندوستانی روایات کی طرح یہ بھی زندہ اور متحرک ہے۔ یوگا زندگی کا ایک طریقہ ہے۔ یہ خیالات اور اعمال میں محتاط رہنے کا ایک طریقہ ہے۔ یہ اپنے آپ، دوسروں کے ساتھ اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنے کا ایک طریقہ ہے۔

یوگا کے عالمی دن کو سالانہ تقریب کے طور پر منانے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پوڈیم سے پی ایم مودی کی طرف سے پہلی بار تجویز کیے جانے کے نو سال بعد ایک ہندوستانی رہنما نے پہلی بار اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پریوگا سیشن کی قیادت کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یوگا کاپی رائٹ، پیٹنٹ اور رائلٹی سے پاک ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے دفتر نے پی ایم مودی کے حوالے سے ٹویٹ کیا، جس میں انھوں نے لکھا، ‘مجھے یاد ہے، 9 سال پہلے یہاں اقوام متحدہ میں مجھے 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے منانے کی تجویز دینے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن تھا جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے احاطے میں یوگا کی قیادت کی۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ دسمبر 2014 سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہر سال 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دن کے طور پر منایا جاتا رہا ہے۔ اسی لیے آج کا دن انتہائی احترام کا ہے کہ یوگا وزیر اعظم کی قیادت میں کیا گیا۔ مجھے اس بات کی بھی بہت خوشی ہے کہ آج ایک جگہ پر یوگا کے زیادہ سے زیادہ شرکاء کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی بن گیا۔

بھارت ایکسپریس۔