روسی صدر ولادیمیر پوتن، چینی صدر شی جنپنگ، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت عالمی رہنماؤں نے ہفتے کے روز ملک کے بدترین ٹرین حادثے میں سے ایک پر خاندانوں اور حکومت ہند سے تعزیت کا اظہار کیا جس میں کم از کم 288 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں ۔ یہ حادثہ، جس میں تین ٹرینیں شامل تھیں، ملک کے بدترین حادثات میں سے ایک ہے اور یہ جمعہ کی رات اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں پیش آیا۔ حادثے میں 1000سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس حادثے پر عالمی برادری نے بھرپور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔روسی صدر ولادیمرپیوٹن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیلی گرام کے ذریعے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ براہ کرم اوڈیشہ میں ٹرین کے تصادم کے المناک نتیجے پر ہماری گہری تعزیت کو قبول کریں۔ ہم ان لوگوں کے غم میں شریک ہیں جنہوں نے اس حادثےمیں اپنے رشتہ داروں اور قریبی لوگوں کو کھو دیا ہے اور ہم تمام زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتے ہیں۔
برطانیہ کے وزیر اعظم ریشی سنک نے زندہ بچ جانے والوں اور امدادی کارروائیوں میں انتھک محنت کرنے والوں کی دلی حمایت اور تعریف کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے لکھا کہ میری فکراور دعائیں اڈیشہ کے المناک واقعات سے متاثر سبھی خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ میری گہری تعزیت، اور زندہ بچ جانے والوں اور ریسکیو کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے والوں کے لیے میری دلی حمایت ہے۔
My thoughts and prayers are with @narendramodi and with all affected by the tragic events in Odisha. My deepest condolences to the family and friends of those killed, and my heartfelt support and admiration to the survivors and those working tirelessly to respond.
— Rishi Sunak (@RishiSunak) June 3, 2023
فرانس کے صدرایمونل میکرون نے کہا کہ فرانس ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ اڈیشہ میں ہونے والے المناک ٹرین حادثے کے بعد صدر مرمو، وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کے لوگوں کے تئیں میری گہری تعزیت۔ فرانس آپ کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے۔ میری تعزیت متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ چینی صدر شی جنپنگ نے ٹرین حادثے پر صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم مودی کو الگ الگ تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں ۔اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ وہ اس حادثے کے بارے میں جان کر حیران رہ گئے جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ چینی حکومت اور عوام کی جانب سے انہوں نے متاثرین کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا، سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
My deepest condolences to President Murmu, Prime Minister Modi and the people of India after the tragic train accident in Odisha. France stands in solidarity with you. My thoughts are with the families of the victims.
— Emmanuel Macron (@EmmanuelMacron) June 3, 2023
جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ٹرین حادثے کے بعد وزیر اعظم مودی کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں ٹرین حادثے میں کئی قیمتی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ حکومت جاپان اور اپنی عوام کی طرف سے، میں ان لوگوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں جو اپنی جانوں اور ان کے سوگوار خاندانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کرتا ہوں ۔ جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی نے بھی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ایک تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ریاست اڈیشہ میں ٹرین حادثے میں کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔میں متاثرین کی روحوں کے لیے دعا کرتا ہوں اور سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مجھے یہ بھی پوری امید ہے کہ وہ لوگ جو جو زخمی ہوئے ہیں وہ تیزی سے صحت یاب ہو جائیں گے۔
Message of condolences issued by PM KISHIDA regarding the train accident in the State of Odisha, India
https://t.co/oURtj3d1pB— MOFA of Japan (@MofaJapan_en) June 3, 2023
کینیڈین وزیر اعظم ٹروڈو نے کہا کہ اس مشکل وقت میں کینیڈین ہندوستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اڈیشہ، انڈیا میں ٹرین حادثے کی تصاویر اور رپورٹس نے میرا دل توڑ دیا۔ میں ان لوگوں کے لیے اپنی گہری تعزیت بھیج رہا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا اور میں زخمیوں کو اپنے خیالوں میں رکھ رہا ہوں۔ اس مشکل وقت میں کینیڈین ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل ‘پراچندا’، جو ہندوستان کے چار روزہ دورے پر تھے انہوں نے کہا کہ میں آج ہندوستان کے اڈیشہ میں ہونے والے ٹرین حادثے میں درجنوں جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہوں۔ میں غم کی اس گھڑی میں وزیر اعظم نریندر مودی حکومت اور سوگوار خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
Deeply saddened by the loss of hundreds of lives in a train accident in India. I extend my heartfelt condolences to the bereaved families who lost their loved ones in this tragedy. Prayers for speedy recovery of the injured.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 3, 2023
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے لکھا کہ بھارت میں ٹرین حادثے میں سینکڑوں جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا ہے۔
Saddened to learn of the high death toll in the tragic train accident in Odisha, India. Our condolences for the families of the victims. Wish speedy recovery to the injured. #BalasoreTrainAccident
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 3, 2023
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا کہ بھارت کے اوڈیشہ میں ہونے والے المناک ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے بارے میں جان کر دکھ ہوا، متاثرین کے اہل خانہ کے لیے ہم تعزیت کرتے ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔ ان رہنماوں کے علاوہ سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری،بھوٹان کے وزیر اعظم لوٹے شیرنگ سمیت ترکیہ ،امریکہ اور ویتنام جیسے بڑے ممالک نے بھی اپنے تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں اور سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔