Bharat Express

Maharashtra Assembly Election 2024: اے آئی ایم آئی ایم نے وارث پٹھان کو میدان میں اتارا، اس سیٹ سے لڑیں گے انتخاب

اتوار کو امیدواروں کے اعلان پر وارث پٹھان نے کہا تھا کہ میں پارٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں اور مجھے بہت خوشی ہے کہ امیدواروں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔

اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بھیونڈی ویسٹ سے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔ وارث پٹھان کو بھیونڈی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ملک پیٹ کے ایم ایل اے احمد بن عبداللہ بلالہ نے بی فارم وارث کو سونپ دیا ہے۔

‘ایکس ‘ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی نے لکھا، “اے آئی ایم آئی نے وارث پٹھان کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے بھیونڈی ویسٹ (136) اسمبلی سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم ملک پیٹ کے ایم ایل اے اور ممبئی انچارج احمد بن عبداللہ بلالہ نے وارث پٹھان کو بی فارم سونپا۔ بھیونڈی ویسٹ اسمبلی کے ووٹروں سے اپیل ہے کہ وہ 20 نومبر کو پتنگ کے نشان پر بٹن دبا کر اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار وارث پٹھان کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔

اتوار کو امیدواروں کے اعلان پر وارث پٹھان نے کہا تھا کہ میں پارٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں اور مجھے بہت خوشی ہے کہ امیدواروں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم الیکشن جیتیں گے۔” وارث پٹھان نے کہا تھا کہ بقیہ  امیدواروں کے ناموں کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔ پیر کو جب امیدواروں کا اعلان ہوا تو ان کی امیدواری کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ وارث پٹھان کل پر چہ نامزدگی داخل کریں گے۔

بھیونڈی ویسٹ پر وارث پٹھان کا مقابلہ بی جے پی کے مہیش چوگلے اور کانگریس کے دیانند موتیرام چوراج سے ہوگا۔ بھیونڈی ویسٹ سیٹ 2008 میں حد بندی کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔ حد بندی کے بعد پہلا الیکشن 2009 میں ہوا جس میں ایس پی کے عبدالرشید طاہر مومن نے الیکشن جیتا تھا۔ وہیں مہیش چوگولے نے 2014 اور 2019 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

امتیاز جلیل نے  پرچہ نامزدگی داخل کی ۔

مہاراشٹر میں پرچہ نامزدگی  داخل کرنے کی کل آخری تاریخ ہے۔ ایسے میں سیاسی جماعتیں باقی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس دوران اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر امتیاز جلیل نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

بھارت ایکسپریس۔