Bharat Express DD Free Dish

Vivekananda International Foundation organized a discussion on discrimination in Bangladesh: ویویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے موضوع پرنمائش اوربحث کا اہتمام، این ایس اے اجیت ڈوبھال نے کی شرکت

نئی دہلی میں وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب میں ممتازماہرین، سفارت کاروں اور صحافیوں نے بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کے فوری بحران پربات چیت کے لئے جمع ہوئے۔

وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن (وی آئی ایف) نے بنگلہ دیش میں مذہبی اوراقلیتوں کودرپیش مبینہ امتیازی سلوک اورتشدد کواجاگر کرتے ہوئے “بنگلہ دیش میں اقلیتوں پرکبھی نہ ختم ہونے والے ظلم و ستم” کے عنوان سے ایک نمائش اورپینل بحث کا اہتمام کیا۔ نئی دہلی کے وی آئی ایف آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب میں ممتازماہرین، سفارت کاروں اورصحافیوں نے بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کے فوری بحران پربات چیت کرنے اور اس کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

پینل میں سفیر ستیش چندرا، سابق نائب قومی سلامتی مشیر اوروی آئی ایف سفیروینا سیکری، بنگلہ دیش میں سابق ہائی کمشنرفرانسوا گوٹیئر، ویلورس ایکٹوئلزکے نامہ نگاراور ڈاکٹرڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ریسرچ فاؤنڈیشن کے چیئرمین اورٹرسٹی ڈاکٹرانیربان گانگولی شامل تھے۔ پینل بحث (مباحثے) کی صدارت وی آئی ایف ڈائریکٹرڈاکٹراروند گپتا نے کی۔ نمائش کا افتتاح مقررین نے کیا۔ اس کے بعد پینل ڈسکشن بھی کیا گیا۔ ہرمقررنے بنگلہ دیش میں مبینہ اقلیتوں پرہوئے ظلم وستم کے ساتھ ساتھ اس بحران کے سماجی، سیاسی اوربین الاقوامی پہلوؤں پر تنقیدی تبصرہ کیا۔

اجیت ڈوول نے کی شرکت

تقریب کی ایک خاص بات ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر(این ایس اے) کے سی اجیت ڈوبھال کی موجودگی تھی۔ این ایس اے نے نمائش کا دورہ کیا اورپینل بحث میں حصہ لیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کی مبینہ حالت زارپرہندوستان کی گہری تشویش کواجاگرکیا۔ فاؤنڈیشن اگینسٹ ٹیررازم (ایف اے سی ٹی) کی طرف سے تیارکردہ اس نمائش میں بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جبری نقل مکانی اورمذہبی اقلیتوں بشمول ہندوؤں، بدھسٹوں، عیسائیوں اوراحمدیہ مسلمانوں پرہونے والے حملوں سے متعلق ایک نمائش کی پیشکش کی۔

قابل ذکرہے کہ نمائش کا مقصد بیداری پیدا کرنا اوراس معاملے پرکارروائی کی فوری ضرورت پربحث کوتحریک دینا تھا۔ نمائش اورپینل مباحثے نے انسانی حقوق کی وکالت کرنے اورعلاقائی سلامتی اوراقلیتوں کے حقوق، خاص طورپربنگلہ دیش میں اقلیتوں کے حقوق پربامعنی بحث کوفروغ دینے کے لئے وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے عزم کواجاگرکیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read