Bharat Express

Varun Gandhi UP Excise Policy: یوگی حکومت کے اس فیصلے پر برہم ہوئے بی جے پی ایم پی ورون گاندھی، کہا- ’رام راجیہ میں حکومت کے پاس ریونیو بڑھانے کا متبادل نہیں‘

یوپی کی حکومت کے ذریعہ ریاست کے ریلوے اور میٹرو اسٹیشنوں پر پریمیم برانڈ شراب فروخت کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے پرمخالفت بڑھتی جا رہی ہے۔ اکھلیش یادو کے بعد ورون گاندھی نے بھی اس پرسوال کھڑے کردیئے ہیں۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی۔ (فائل فوٹو)

پیلی بھیت سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے یوپی کی یوگی حکومت کے ذریعہ ریاست کے ریلوے اور میٹرو اسٹیشنوں پرپریمیم برانڈ شراب بیچنے کی اجازت دینے پرسخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب رام راجیہ میں حکومت کے پاس ریوینیو بڑھانے کا متبادل نہیں ہے۔ اس سے پہلے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔

ورون گاندھی نے یوگی حکومت کے اس فیصلے سے متعلق خبرکو سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعہ شیئرکیا۔ انہوں نے کہا ’’کروڑوں فیملی اجاڑنے والے شراب کا ’ریوینیوبڑھانے‘ کے لئے تشہیرکیا جانا مایوس کن ہے۔ شراب کا منفی اثرشرابی سے زیادہ ان کی فیملی پرپڑتا ہے، خواتین اوربچوں کے ذہنی صحت پرپڑتا ہے۔ کیا ’رام راجیہ میں‘ حکومت کے پاس ریوینیو بڑھانے کے لئے اس سے بہترمتبادل نہیں ہے؟‘‘

اس سے پہلے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ کیا اب بی جے پی حکومت کے پاس ریاست کی معیشت کو ایک ٹریلین بنانے کا یہی واحد راستہ بچا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب تویہی ہوا  کہ ریاست میں لاکھوں-کروڑوں کی سرمایہ کاری کا جودعویٰ کیا گیا، وہ جھوٹا ہے۔

سب دعوے جھوٹے ثابت ہوئے: اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے بدھ کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا ہے، ’’ریاست کے عزیزباشندوں، اترپردیش کی بی جے پی حکومت کے پاس ایک ٹریلین کی معیشت بنانے کا واحد راستہ بچا ہے وہ ہے ریلوے، میٹرواسٹیشنوں اورکروزلائنوں پر شراب فروخت کرنا۔ اس کا مطلب ہے کہ لاکھوں کروڑوں کی سرمایہ کاری کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ حکومت ایسے غیراخلاقی طریقے اپنا رہی ہے۔ آج شراب فروخت ہو رہی ہے، کل دیگرنشہ آوراشیاء عوامی مقامات پرفروخت ہوں گی۔‘‘

-بھارت ایکسپریس