مغربی بنگال کی بی جے پی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اب بنگال کے سبھی مدارس میں کلاسیز شروع ہونے سے پہلے دعائیہ کلمات کے دوران وندے ماترم گانا لازمی ہوگا۔ محکمہ اقلیتی اموراورمحکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ مدارس کواب پرانے قواعد کو تبدیل کرتے ہوئے اس حکم کی تعمیل کرنی ہوگی۔ یہ نیا اصول حکومت کے زیرانتظام ماڈل مدارس (انگریزی میڈیم) سے لے کرتمام امداد یافتہ اور غیرامداد یافتہ مدارس پر یکساں طورپرنافذ ہوگا۔
مدرسہ بورڈ نے جاری کیا حکم
مدرسہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹرکی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام سابقہ احکامات اورطرزعمل کو منسوخ کرتے ہوئے، تمام مدارس میں کلاسیزشروع ہونے سے قبل دعائیہ کلمات (پریئرمیٹنگ) کے دوران وندے ماترم گانا لازمی ہے۔ یعنی گورنمنٹ ماڈل مدارس، امداد یافتہ مدارس، منظورشدہ ایم ایس کے ایس، منظورشدہ ایس ایس کے ایس اورمغربی بنگال ریاست کے غیرامداد یافتہ مدارس میں محکمہ تعلیم نے وندے ماترم کو لازمی قراردیا ہے۔ حالانکہ اس فیصلے سے مدارس کے اساتذہ اورطلبا میں بے چینی کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔
اسکولوں کے بعد اب مدارس کے لئے فرمان
اس سے پہلے وزیراعلیٰ شوبھیندوادھیکاری حکومت نے 14 مئی 2026 کومحکمہ اسکول ایجوکیشن کے تحت تمام سرکاری اورامداد یافتہ اسکولوں میں وندے ماترم کولازمی قراردیا تھا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری کے ذریعہ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال حکومت نے تمام ریاستی اسکولوں میں کلاسیزشروع ہونے سے پہلے “وندے ماترم” کولازمی قراردیا ہے۔ اب اسی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے اسے مدارس میں بھی نافذ کردیا گیا ہے۔ سبھی مدارس کے ذمہ داران اور تنظیم کے سربراہان کو اس حکم کا سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

شوبھیندوحکومت کے اقلیتی امورکے وزیرنے کیا یہ اعلان
اقلیتی اموراورمدرسہ تعلیم کے وزیرکھدی رام ٹوڈونے اس کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے دیگرسرکاری اسکولوں کی طرح اب تسلیم شدہ مدارس میں بھی ’وندے ماترم‘ گانا لازمی ہوگا۔ کھدی رام ٹوڈونے وضاحت کی کہ مغربی بنگال میں بہت سے سرکاری اسکول ہیں، جہاں سنتالی زبان میں تعلیم دی جاتی ہے۔ اگران اسکولوں میں “وندے ماترم” لازمی ہے تواسے تسلیم شدہ مدارس میں لازمی کیوں نہیں کیا جانا چاہئے؟ اس سلسلے میں، مغربی بنگال مدرسہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں ریاست کے تمام امداد یافتہ مدارس میں “وندے ماترم” گانا لازمی قراردیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


