دہلی: امریکہ اور ہندوستان کے درمیان باہمی تعاون کی مدد سے ہندوستان اور امریکہ مشترکہ طور پر ملک میں 10,000 الیکٹرک بسیں شروع کررہے ہیں تاکہ الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی کو فروغ دیا جاسکے۔ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے الیکٹرک بس کے آغاز کے موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام بسیں صرف ہندوستان میں بنائے جائیں گے۔امریکی حکومت ہندوستانی حکومت کے ساتھ مل کر ہندوستان کی سڑکوں پر مزید بسیں چلانے کے لیے کام کر رہی ہے. چونکہ ہم جانتے ہیں کہ لوگ پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ اور ہم جانتے ہیں کہ الیکٹرک ٹرانسپورٹیشن مستقبل ہے جو روزگار کے مواقع لائے گی۔
#WATCH | US Ambassador to India Eric Garcetti says, “We know that electric buses can change the world. They are quieter and cleaner. They help us reduce our carbon and give us a future where our planet will be livable. It is one of the reasons, the US Govt is working together… https://t.co/utGQfcK2BI pic.twitter.com/yAhVcB6Svv
— ANI (@ANI) September 20, 2023
امریکی سفیر نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ اس بارے میں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور وزیر اعظم ہند کے درمیان بات چیت ہوئی تھی اور اب ہم اسے سچ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ الیکٹرک بسیں دنیا کو بدل سکتی ہیں۔ وہ زیادہ پرسکون اور صاف ستھری ہوتی ہیں۔ یہ ہمارے کاربن کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتی ہیں اور ہمیں ایک ایسا مستقبل فراہم کرتی ہیں جہاں ہمارا سیارہ رہنے کے قابل ہو گا۔ یہی ایک وجہ ہے جوامریکی حکومت ہندوستانی شہروں کی سڑکوں پر مزید الیکٹرک بسیں تیزی سے لانے کے لیے حکومت ہند کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ہم نے 10,000 الیکٹرک بسوں کو ہندوستانی سڑکوں پر لانے میں مدد کے لیے ایک پہل شروع کی ہے۔اور بہت جلد دس ہزار الیکٹر ک بسیں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی سڑکوں پر آپ کو نظرآئیں گی۔
VIDEO | “It was very exciting for me to be on an Indian electric bus. We know that electric buses can change the world. They are quieter, cleaner, they help us reduce our carbon and give us a future where our planet will be livable. It’s one of the reasons the United States… pic.twitter.com/dKNcucSAUT
— Press Trust of India (@PTI_News) September 20, 2023
قومی راجدھانی دہلی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران امریکی سفیر نے نہ صرف الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر اس مشن کی شروعات کی بلکہ اس مشن کو مزید تیزی سے انجام تک پہنچانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔ اس دوران امریکی سفیر بس ڈرائیور کے ساتھ سیلفی لیتے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔
بھارت ایکسپریس۔