Bharat Express

Uproar over the color of Deepika’s Monokini, the actress’s clothes are objectionable: دیپیکا کی بکنی کے رنگ پر ہنگامہ، اداکارہ کے کپڑے قابل اعتراض،

شاہ رخ خان اور دیپیکا پا دوکون کی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کے گانے ‘بیشرم رنگ’ نے ریلیز ہوتے ہی ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ اس گانے میں دیپیکا کافی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں لیکن ان کے زعفرانی رنگ کے لباس نے تنازع کو جنم دیا ہے۔ کئی لوگوں نے اس فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے

شاہ رخ خان کو زندہ جلا دیں گے: ایودھیا کے سنت

Uproar over the color of Deepika’s Monokini, the actress’s clothes are objectionable:شاہ رخ خان اور دیپیکا پا دوکون کی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کے گانے ‘بیشرم رنگ’ نے ریلیز ہوتے ہی ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ اس گانے میں دیپیکا کافی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں لیکن ان کے زعفرانی رنگ کے لباس نے تنازع کو جنم دیا ہے۔

کئی لوگوں نے اس فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے جب کہ اب مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے فلم پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملبوسات کو صحیح کیا جائے، ورنہ مدھیہ پردیش میں اس فلم کی اجازت ہوگی یا نہیں، یہ ایک سوال ہوگا۔

ایم پی کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے صحافیوں کو بتایا کہ اس گانے (بیشرم رنگ) میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے جو کپڑے پہنے ہیں وہ انتہائی قابل اعتراض ہیں۔ اس گانے کو آلودہ ذہنیت کے ساتھ فلمایا گیا ہے۔

دیپیکا ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی رکن رہ چکی ہیں: نروتم مشرا

وزیر داخلہ نے کہا کہ ویسے بھی دیپیکا پڈوکون ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی رکن رہی ہیں۔ وہ جے این یو کے معاملے میں حمایت کرنے آئی تھیں۔ نروتم مشرا نے فلم بنانے والے سے ایسے مناظر ہٹانے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو حکومت ایم پی میں اس فلم کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

ہندو تنظیموں نے بھی کیا احتجاج

اس کے ساتھ ہی ہندو تنظیموں نے بھی فلم پٹھان کے گانے ‘بیشرم رنگ’ میں دیپیکا کے لباس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ تنظیموں نے اسے ہندو عقیدے پر چوٹ قرار دیا ہے، ساتھ ہی فلم پر پابندی لگانے اور اس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی شروع کر دیا ہے۔

‘بے شرم رنگ’ کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون کے شوخ کپڑوں پر اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان پر زعفرانی رنگ کو بدنام کرنے کا الزام لگایا ہے۔

-بھارت ایکسپریس