Bharat Express DD Free Dish

’آئی لومحمد‘ پوسٹر تنازعہ کے بعد بریلی میں انٹرنیٹ خدمات 48 گھنٹے کے لئے بند، مولانا توقیر رضا خان کو بھیجا گیا جیل

بریلی میں ’آئی لومحمد‘ پوسٹرتنازعہ کے بعد کشیدگی بڑھنے پر وزارت داخلہ نے 48 گھنٹے کے لئے موبائل انٹرنیٹ اورایس ایم ایس خدمات بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

یوپی کے بریلی میں 48 گھنٹے کے لئے انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔

یوپی کے بریلی ضلع میں لاء اینڈ آرڈرکی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ داخلہ نے ٹیلی فون خدمات کو48 گھنٹے کے لئے معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ فیصلہ ’آئی لومحمد‘ پوسٹرتنازعہ کے بعد پیدا ہوئی کشیدگی کے پیش نظرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل ممتاز عالم دین اور اتحاد ملت کونسل کے صدر مولانا توقیررضا خان بریلوی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

سال 2017 کے تحت جاری ہوا حکم

محکمہ داخلہ کے سکریٹری گورودیال نے انڈین ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے سیکشن 7 اورٹیلی کام سروسزرولز2017 کی عارضی معطلی کے تحت یہ حکم جاری کیا۔ معطلی کا اطلاق ہفتہ کی صبح 12:30 بجے سے پیرکی صبح 12:30 بجے تک ہوگا۔ حکم نامہ کے مطابق، بریلی ضلع میں تمام موبائل سروس فراہم کرنے والوں کی ایس ایم ایس خدمات اورموبائل انٹرنیٹ/ڈیٹا خدمات (بشمول براڈ بینڈ، ایف ٹی ٹی ایچ، اے ڈی ایس ایل، ڈی ایس ایل، اوروائرلیس) کو مکمل طور پر معطل کردیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن میں کیا کہا؟

محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمزجیسے واٹس ایپ، فیس بک اوریوٹیوب کے ذریعہ تصاویر، ویڈیوزاور ٹیکسٹ کی گردش جذبات کوبھڑکانے اورامن وامان میں خلل ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ قدم ضلع میں امن اورہم آہنگی کوبرقرار رکھنے اورجان ومال کے نقصان کوروکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ہوم سکریٹری گورودیال نے کیا کہا؟

ہوم سکریٹری گورودیال نے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے امن میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے، اس وجہ سے یہ معطلی ضروری ہے۔ بریلی پولیس نے سیکورٹی سخت کردی ہے اوربڑے چوراہوں پربڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوراگ شرما نے کہا کہ افواہیں پھیلانے یا تشدد بھڑکانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کیا ہے پورا تنازعہ؟

یہ تنازعہ کانپورمیں باروفات جلوس کے دوران ’آئی لومحمد‘ (“I Love Mohammad”) بینروں کی نمائش سے شروع ہوا اوربعد میں ریاست کے دیگراضلاع بشمول بریلی، مرادآباد، اوررام پورتک پھیل گیا۔ بریلی میں نمازجمعہ کے بعد مظاہرین نے پتھراؤ کیا، جس سے 10 پولیس اہلکارزخمی اور50 افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیررضا خان سمیت متعدد افراد کوگرفتارکیا گیا۔ ہندو تنظیموں نے “آئی لو مہادیو” اور”آئی لو رام” کے پوسٹرزآویزاں کرکے ردعمل میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read