امروہہ میں مال گاڑی کے ڈبے پٹری سے اترگئے۔
اترپردیش کے امروہہ میں ریل حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں پرمال گاڑی کے کئی ڈبے پٹری سے اترگئے۔ مال گاڑی ٹرین کے ڈبے اترنے کے بعد ہنگامہ مچ گیا کیونکہ مال کے پانچ ڈبے پٹری سے اترے، جس کے بعد دہلی-لکھنؤ ریلوے لائن کی دونوں لائن بند ہوگئی ہے، جس کے بعد دہلی سے لکھنؤ تک کے ریلوے کے افسران میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ وہیں، امروہہ ریلوے اسٹیشن کے افسران موقع پر پہنچے اورلکھنؤسے دہلی جانے والی ساری ٹینوں کے روٹ تبدیل کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق، تو راستے میں چل رہی ٹرینوں کو بھی روکا گیا ہے۔ اس حادثے کے بعد موقع پر مقامی لوگوں کی بھاری بھیڑ موجود ہے۔ یہ حادثہ امروہہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوا ہے۔
اس سے پہلے یوپی کے گونڈہ میں چنڈی گڑھ-ڈبروگڑھ ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کا حادثہ ہوا تھا۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداداب تک چارہوگئی ہے، جبکہ 31 لوگ زخمی ہیں۔ شمال مشرقی ریلوے کے گونڈہ-گورکھپور ریل حادثہ پرموتی گنج اورجھلاہی ریلوے اسٹیشن کے درمیان جمعرات دوپہرکو ٹرین کے 8 ڈبے پٹری سے اترگئے تھے۔ گونڈہ کی ضلع مجسٹریٹ نیہا شرما نے کہا،’’اب تک چارمسافروں کی موت ہوچکی ہے اور32 زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے تقریباً 6 کی حالت سنگین ہے۔‘‘
نیہا شرما نے کہا، ’’مہلوکین میں راہل (38)، سروج کمار سنگھ (31) اور دو نامعلوم شخص شامل ہیں۔ نامعلوم مہلوکین میں سے ایک شخص کی لاش آج صبح برآمد کیا گیا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ شدید طورپر زخمی دو مسافروں کا علاج لکھنؤ کے ٹراما سینٹرمیں کیا جا رہا ہے۔ سرکاری بیان میں نیہا شرما نے کہا کہ حادثہ کے کچھ گھنٹوں کے بعد جمعرات کی رات جب چنڈی گڑھ-ڈبروگڑھ ایکسپریس کے 600 مسافروں کو ایک خصوصی ٹرین سے آسام کے لئے روانہ کیا گیا، وہ اس وقت منکا پور جنکشن پرموجود تھیں۔
بھارت ایکسپریس-