Bharat Express

PM Modi Speech in Tripura Elections 2023: وزیراعظم مودی نے کہا- کانگریس-لیفٹ تری پورہ کو برباد کردیں گے، مکمل اکثریت والی حکومت چاہئے

Tripura Elections 2023: وزیر اعظم نریندر مودی نے اگرتلہ میں ریلی میں کہا کہ آج بی جے پی کے حق میں ماحول اس لئے ہے کیونکہ تری پورہ کے لوگوں کو ترقی اپنی آنکھوں کے سامنے نظر آرہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اگرتلہ میں انتخابی ریلی کو خطاب کیا۔

PM Modi Target Left and Congress in Tripura Elections 2023: وزیراعظم مودی نے پیر کے روز اگرتلہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کیا۔ 16 فروری کو ہونے والی انتخابی تشہیر میں بی جے پی مصروف ہے۔ اسی ضمن میں وزیراعظم مودی نے اگرتلہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی کے حق میں ماحول اس لئے ہے کیونکہ تری پورہ کے لوگوں کو ترقی آنکھوں کے سامنے نظرآرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ میں آج کوئی ایسا خاندان نہیں ہے، جس کی بی جے پی حکومت نے آگے بڑھ کرخدمات نہ کی ہو۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ تریپورہ کے نوجوانوں، ماتا-بہنوں نے چندہ کمپنی والوں کو پھر سے ’ریڈ کارڈ‘ دکھا دیا ہے۔ تری پورہ کے لوگوں نے اعلان کردیا ہے، انہیں سب کا ساتھ، سب کا وکاس والی حکومت چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں مجھے جہاں بھی جانے کا موقع ملا ہے، میں نے دیکھا ہے کہ پھرایک بی جے پی کی حکومت بنانے کا من تری پورہ کے لوگوں نے بنالیا ہے۔ ڈبل انجن کی حکومت کے لئے آپ کی حمایت دیکھ کر میری خوشی بھی ڈبل ہوگئی ہے۔

سابقہ لیفٹ حکم پر برسے وزیراعظم

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ترقی کی پہلی شرط ہوتی ہے کہ لا اینڈ آرڈر کا راج۔  تری پورہ کو بائیں بازو کی حکومت نے تباہ کاری کے راستے پر دھکیل دیا تھا۔ یہاں جو حال تھے، اسے تری پورہ کے لوگ کبھی بھی نہیں بھول سکتے۔ لیفٹ پارٹیوں نے تری پورہ کے لوگوں کو اپنا غلام سمجھ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کی حالت میں علاج کا خرچ کسی بھی غریب کے لئے سب سے بڑی تشویش ہوتی ہے۔ اس لئے مرکز کی بی جے پی حکومت ’آیوشمان یوجنا‘ لے کرآئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت تری پورہ کے تقریباً 2 لاکھ لوگوں نے اسپتال میں اپنا مفت علاج کروایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Delimitation of  Jammu and Kashmir: جموں وکشمیر میں اسمبلی سیٹوں کی حد بندی کو سپریم کورٹ نے ٹھہرایا درست

وزیراعظم نے رویندر ناتھ ٹیگور کا کیا ذکر

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مہاراج رادھا کشور مانکیہ بہادر تری پورہ کی ترقی کے سب سے بڑے علمبردار تھے۔ ان کے دور کی ترقی آج بھی تری پورہ کی شان ہے۔ تری پورہ کی اس پہچان کو 21ویں صدر کا نیا آیام دینے کے لئے ہم نے ہائی وے، ریلوے اور ایئروے کا عزم لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراجہ رادھا کشور مانکیہ بہادراورگرو دیورویندرناتھ ٹیگور نے جو راستہ دکھایا، اسی بنیاد پر بی جے پی نے تریپورہ کو گڈ گورننس دیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس