بی جے پی کے مشہور ایم پی نشی کانت دوبے نے بڑا بیان دیا ہے۔ نشی کانت دوبے نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کی مجبوری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بنگلہ دیش بنا کر بڑی غلطی کی۔ اسے ہندو بنگلہ دیش اور مسلم بنگلہ دیش الگ الگ بنانا تھا۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نیوز ایجنسی اے این آئی کے ایک پوڈ کاسٹ میں صحافی سمیتا پرکاش سے بات کر رہے تھے۔ اس گفتگو کا ٹیزرمنظرعام پر آیا ہے۔ مکمل ویڈیو ابھی تک نہیں آئی۔ بنگلہ دیش کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر نشی کانت دوبے نے کہا کہ بنگلہ دیش بنا کر اندرا گاندھی نے جو غلطی کی اس کا خمیازہ بہاری لوگ بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بنگلہ دیش بنانا تھا تو ہندو بنگلہ دیش الگ اور مسلم بنگلہ دیش الگ بننا چاہئے تھا۔
پوڈ کاسٹ کے دوران نشی کانت دوبے سے پوچھا گیا کہ آپ نے یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں ایک تبصرہ کیا تھا، جس پر کافی چرچا ہو رہا ہے۔ اس کے جواب میں نشی کانت دوبے نے کہاکہ اگلے 15-20 سال تک دہلی میں کوئی جگہ خالی نہیں ہے، اگر مودی جی ہمارے لیڈر نہیں ہوں گے تو بی جے پی 150 سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی۔ بی جے پی 2029 کا الیکشن پی ایم مودی کی قیادت میں لڑنے پر مجبور ہے۔
EP-327 with BJP MP Nishikant Dubey premieres tomorrow at 5 PM IST
“Today, the BJP needs Modi; he doesn’t need the BJP…” Nishikant Dubey
“If Modi ji is not our leader, then BJP won’t even win 150 seats…” Nishikant Dubey#ANIPodcast #SmitaPrakash #Modi #BJP #RSS… pic.twitter.com/zMNTFzE4Bj
— ANI (@ANI) July 17, 2025
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے 75 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ سے متعلق بیان پر نشی کانت دوبے نے کہا کہ آج مودی کو بی جے پی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بی جے پی کو مودی کی ضرورت ہے۔ آپ اتفاق کریں یا اختلاف کریں لیکن ایک سیاسی جماعت شخصیت پرستی کی بنیاد پر چلتی ہے۔
نشی کانت دوبے نے کہا کہ جب آپریشن بلیو سٹار ہوا تو برطانوی دفاعی افسران امرتسر میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم اپنے ہی شہریوں کو مارنے کے لیے غیر ملکیوں کی مدد لیں گے؟ دوسری طرف پارلیمنٹ میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں نشی کانت دوبے نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ میں میرے کچھ قریبی دوست ہیں تو ان میں اسد الدین اویسی بھی شامل ہیں، جن کے ساتھ ہمارا خاندانی تعلق ہے اور کئی سالوں سے ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
