Bharat Express DD Free Dish

New Office of Bharat Express will take place in Prayagraj: پریاگ راج میں آج ہوگا بھارت ایکسپریس کے نئے دفتر کا افتتاح، چیئرمین اوپیندر رائے اور جسٹس وویک کمار کے ہاتھوں ہوگا افتتاح

پریاگ راج بیورو دفتر کے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر الہ آباد ہائی کورٹ کے جج وویک کمار سنگھ کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے کا ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے کی آمد پر پریاگ راج بیورو کے ذریعہ ایئرپورٹ پر شانداراور والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پریاگ راج بیورو چیف ممتازاحمد، گروپ ایڈیٹر سدیش تیواری، پریاگ راج کے نامہ نگار ابھیشیک پانڈے سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔

سینئرصحافی اوپیندر رائے کا قافلہ ایئرپورٹ سے اسکارٹ اور سخت سیکورٹی کے درمیان سول لائن واقع ہوٹل گرینڈ کانٹیننٹل میں پہنچا، جہاں پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

پریاگ راج بیورو دفترکی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپرالہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس وویک کمارسنگھ کی ایک باوقارموجودگی رہے گی۔ ساتھ ہی اس موقع پربھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندررائے کی باوقار شرکت بھی رہے گی۔

جسٹس وویک کمار سنگھ اور چیئرمین اوپیندر رائے کے دست مبارک سے شمع روشن کرکے شام 6 بجے پریاگ راج کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس دوران شہر کے تمام دیگر معزز مہمانان بھی موجود رہیں گے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read