Bharat Express DD Free Dish

NCPUL Urdu Book Fair held in Aligarh: قومی اردوکونسل کے زیراہتمام علی گڑھ اردوکتاب میلہ اختتام پذیر، ڈائریکٹر شمس اقبال نے کہا- نئی نسل میں کتاب کلچرکا فروغ کافی اہم

قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے زیراہتمام علی گڑھ میں منعقدہ 9 روزہ اردو کتاب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ قومی اردوکونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کلماتِ تشکرادا کرتے ہوئے کہا کہ کتاب دوستی نوجوان نسل کی فکری بنیادوں کو مضبوط بنائے گی اور ملک کووکست بھارت 2047@ کی جانب لے جانے میں خاصی معاون ثابت ہوگی۔

قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے زیراہتمام علی گڑھ میں منعقدہ 9 روزہ اردو کتاب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔

نئی دہلی: قومی اردوکونسل کے زیراہتمام علی گڑھ اردوکتاب میلہ تاریخ سازکامیابیوں کے ساتھ آج اختتام پذیرہوگیا۔ اس موقع پراختتامی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پروفیسرمحمد گلریز، سابق کارگزاروائس چانسلر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی تھے، جنہوں نے کتاب میلے کے اثرات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میلے کے انعقاد سے علی گڑھ میں نئی ادبی وثقافتی توانائی آگئی ہے، جس کے لیے قومی اردوکونسل اوراس کے سربراہ ڈاکٹرشمس اقبال مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سرسید اکیڈمی علی گڑھ کے ڈائریکٹرپروفیسرشافع قدوائی نے اپنے خطاب میں اس کتاب میلے کوعلی گڑھ کی علمی روایت کے فروغ کے حوالے سے اہم قراردیا۔ قومی اردوکونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے کلماتِ تشکرادا کرتے ہوئے کہا کہ کتاب دوستی نوجوان نسل کی فکری بنیادوں کو مضبوط بنائے گی اورملک کووکست بھارت 2047@ کی جانب لے جانے میں خاصی معاون ثابت ہوگی۔

علی گڑھ میں 9 روزہ کتاب میلے میں نظرآئی شاندارادبی وثقافتی سرگرمیاں

شمس اقبال نے اس 9 روزہ کتاب میلے کے دوران ہونے والے ادبی وثقافتی پروگراموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ کمرشیلی بھی نہایت تاریخ سازرہا کہ اس میں ہندوستان کے مختلف شہروں کے 50 سے زائد پبلشرزشریک ہوئے اور9 دنوں میں 70 لاکھ کی کتابیں فروخت ہوئیں جبکہ ہم نے قومی اردوکونسل کے زیراہتمام 19 اورکلچرل ایجوکیشن سینٹرکے اشتراک سے 9 ادبی وثقافتی پروگرام کئے، جن میں علی گڑھ سمیت دہلی، ممبئی، لکھنؤ، غازی آباد اوردیگرمقامات کے 150 سے زائد اسکالرز، دانشوران اورطلبا وطالبات نے حصہ لیا اورہزاروں شائقین نے اس میلے میں شریک ہوکراپنی کتاب دوستی کا ثبوت دیا، جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمزپراس دوران ہونے والے پروگراموں کوایک کروڑلوگوں نے دیکھا۔ اس طرح اپنے اثرات اوررسائی کے اعتبار سے یہ کتاب میلہ نہایت کامیاب اورتاریخ سازرہا۔ انھوں نے اس موقع پراس میلے کے انعقاد میں معاون تمام اداروں، افراد اورقومی اردوکونسل کے عملہ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اورکہا کہ ان حضرات کی اجتماعی کاوشوں سے ہی یہ کتاب میلہ منعقد ہوسکا ہے۔ اس اختتامی سیشن کی نظامت ڈاکٹراحمد مجتبیٰ صدیقی نے انجام دی۔

قومی اردوکونسل کے زیراہتمام تین اہم مذاکروں کا انعقاد

اس سے قبل قومی اردوکونسل کے زیراہتمام تین اہم مذاکروں کا انعقاد کیا گیا۔ پہلا مذاکرہ ’’قبروں میں نہیں ہم کوکتابوں میں اتارو(‌نئی نسل میں کتاب دوستی کا احیا)‘‘ کے عنوان سے ہوا، جس میں معروف تخلیق کاروناقد پروفیسرصغیرافراہیم، معروف اردواسکالرپروفیسرامتیازاحمد اورمشہوراسکالرڈاکٹرآفتاب عالم نجمی نے نئی نسل میں مطالعے کی عادت اورکتاب دوستی کی ضرورت پرگفتگوکی جبکہ نوجوان فکشن نگارڈاکٹرحمیرا عالیہ نے نوجوانوں اورمطالعہ کے تعلق پراپنے خیالات پیش کئے۔ زبیرخان سعیدی نے اس مذاکرے کوموڈریٹ کیا۔

’’تراجم سے کھلتی کھڑکیاں‘‘ اور’’اردومیں انفوٹینمنٹ‘‘ پراہم مذاکرہ

دوسرا مذاکرہ ’’تراجم سے کھلتی کھڑکیاں‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں معروف انگریزی اسکالرومترجم پروفیسرسمیع رفیق، معروف اسکالرپروفیسرمحمد سجاد، معروف ہندی اسکالر پروفیسرشمبھوناتھ تیواری اورمعروف ادیب وناقد ڈاکٹرمعید الرحمن نے اردومیں انڈین نالج سسٹم کی اہمیت، ہندوستانی علمی روایت کی ترسیل اورمختلف علوم تک رسائی کے موضوعات پر اظہارِخیال کیا۔ نوجوان ناقد ومترجم ڈاکٹراحسن ایوبی نے اس مذاکرے کوموڈریٹ کیا۔ تیسرا مذاکرہ ’’اردومیں انفوٹینمنٹ‘‘ کے عنوان سے ہوا، جس میں معروف ادیب وکالم نگاراے رحمن، ڈرامہ نگاروہدایت کار ڈاکٹرسعید عالم اورمعروف انگریزی ادیب، ناقد ومترجم پروفیسرعاصم صدیقی نے فلم، ڈرامہ اورتھیٹرکے ذریعہ اردوزبان کے فروغ پرگفتگو کی، جبکہ تحسین منوراس سیشن کے موڈریٹرتھے۔ قابل ذکر ہے کہ کتاب میلے کے آخری دن بھی اردوزبان اورکتابوں کے شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی۔ اس موقع پراسکولی طلبہ وطالبات کی موجودگی نے میلے کی رونق میں خاصا اضافہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read